سندھ فاریسٹ میں کام کر رہے عارضی ملازمین کے خلاف محکمہ کا سخت فیصلہ

0
0

ڈویژن میں کام کر رہے 256 کیجول لیبروں کو محکمہ نے کیا بے دخل
دیگر ڈویژنوں میں بھی ہوگی کاروائی،کیجول لیبروں نے فیصلے کو ناانصافی سے تعبیرکیا
مختار احمد
گاندربل؍؍محکمہ جنگلات نے اپنے ایک سخت اور غیر معمولی فیصلے میں سندھ فاریسٹ ڈویژن گاندربل میں کام کررہے تقریبا256 کیجول ملازموں کو بہ قلم جنبش نکال باہر کردیا۔اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر کے دیگر فاریسٹ ڈویژنوں میں کئی دہائیوں سے کام کرہے رہے 256 کیجول لیبروں کو محکمہ جنگلات نے ایک حکم نامہ جاری کرکے 28 فروری 2024 سے ان کو محکمہ سے باہر کردیا۔اس سلسلے میں جو مزید تفصیلات فراہم ہوئیں ہیں کے مطابق 4 دسمبر 2023 کو فاریسٹ محکمہ کے اعلی افسران کی ایک میٹنگ ایڈیشنل چیف سیکٹری فاریسٹس منعقد ہوئی جس میں کئی فیصلے لیے گئے جن میں سندھ فاریسٹ میں کام کررہے 256 کیجول لیبروں کی برخواستی۔یوٹی کے تمام فاریسٹ ڈویژنوں میں کیجول لیبروں کے حوالے سے تحقیقات۔
ان کیجول لیبروں کی جگہ آئوٹ سورس کی راہ اختیار کرنا اور دیگر فیصلے لیے گئے اس حوالے سے ڈی ایف اْو سندھ دانش خان نے بتایا کہ یہ احکامات جنگلات کے اعلیٰ حکام کی طرف سے لیا گیا ہے تاہم اْنہوں نے بتایا کہ ان کی 28 فروری 2024تک کی مقررہ ریٹ کے حساب سے واجب ادا رقم ادا کی جائے گی۔کیجول لیبروں نے محکمہ کے اس فیصلے کو ناانصافی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلے کئی برسوں سے سندھ جنگلات میں کام کر رہے ہیں اور وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے رہے تھے اور وہ اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جنگلات کی حفاظت کرتے تھے تاہم آج جو فیصلہ محکمہ نے لیا ہے اْس میں اْن کی محنت۔ایمانداری اور وفاداری کو خاطر میں نہیں لایا گیا ہے کچھ کیجول لیبروں نے اْن کا گھر کا گزارہ اسی آمدنی چلتا تھا تاہم وہ اب بے کار اور بے بس ہوگئے ہیں۔دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ ان کیجول لیبروں کی تقروری سابقہ حکومتوں نے اپنے سیاسی فائدے کے لئے کیا تھا تاہم اْنہوں نے اپنے دور اقتدار میں ان کی مستقلی کے لئے کوئی بھی کاروائی نہیں کی جس کا خیمیازہ آج ان کو اْٹھانا پڑا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا