سندرون نالے سے غیر قانونی کان کنی کر رہے چار ڈمپر سمیت ایک ایکسویٹر مشین ضبط

0
0

حفیظ قریشی
کٹھوعہ ؍؍ ضلع کی بنی تحصیل میں ایس ڈی ایم ستیش شرما نے سندرون نالے سے غیر قانونی کان کنی کر رہے چار ڈمپر سمیت ایک ایکسویٹر مشین کو ضبط کیا۔تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب بڑے پیمانے پر سندون نالہ میں غیر قانونی طور پر کان کنی میں مشغول تھے ۔اسی دوران ایس ڈیم بنی نے اس غیر قانونی کان کنی پر کارروائی کرتے ہوئے چار ڈمپر، HP6520-0307,، JK02CU1897,JK08K5811,،،JK08H9035 اور ایک ایکسویٹر مشین ضبط کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔واضع رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے بنی میں غیر قانونی کان کنی بڑے پیمانے پر چل رہی تھی جسکی وجہ سے نالے ندی تباہ و برباد ہو گئے ہیں یہاں تک کہ ندی نالوں میں مچھلیوں کا بھی نقصان ہوا ہے مچھلیوں کی مقدار کم ہو گئی ہے اس دوران کئی سوالات بھی انتظامیہ پر اٹھے کے آخر کب اس غیر قانونی کان کنی پر لگام لگے گی دیر سے ہی سہی مگر آج بدوار کی شام بنی انتظامیہ نے کارروائی عمل میں لائی، تو سوال کے آخر مستقبل میں بھی یہ کارروائیاں دیکھنے کو ملے گی یا پھر یہ صرف دکھاو ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا