’سنا ہے کہ ’’مدھیہ پردیش کانگریس‘‘ میں بھگدڑ مچی ہے‘

0
0

ریاست بہترین مثال ہے کہ ڈبل انجن والی حکومت کیسے کام کرتی ہے: مودی
یواین آئی

جھابوا؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مدھیہ پردیش میں حزب اختلاف کی اہم پارٹی کانگریس کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی میں بھگدڑ کی صورتحال ہے۔مسٹر مودی نے قبائلی اکثریتی جھابوا میں قبائلی کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے 7.5 ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ یہ اسکیمیں سڑک، ریل، بجلی اور پانی کے شعبوں سے متعلق ہیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وشنودت شرما اور دیگر عوامی نمائندے موجود تھے۔
جہاں ایک طرف مسٹر مودی نے کانگریس پر تنقید کی، وہیں دوسری جانب انہوں نے ریاستی کانگریس کی صورتحال پر طنز کرتے ہوئے کہا ’’میں نے سنا ہے کہ مدھیہ پردیش کانگریس میں بہت بھگڈر مچی ہوئی ہے۔ عوام کو نظر انداز کرنے والوں کا یہی حشر ہوتا ہے۔ کانگریس عوام کو نظر انداز کرنے کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست کی ڈبل انجن حکومت کام کر رہی ہے۔ آج افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے والی اسکیموں کے تناظر میں انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف جھابوا اور اس کے آس پاس کے اضلاع بلکہ پورے مدھیہ پردیش کی ترقی ہوگی۔ ریاست میں کانگریس کے دس سالہ دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ریاست بیمار ہوچکی تھی۔ لیکن بی جے پی حکومت نے اس ریاست کو ترقی دی اور اب یہاں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر بہت تیز رفتاری سے کام ہو رہا ہے۔
ریاست میں ریلوے کے شعبے میں دیے جانے والے بجٹ کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ اب ریاست کو کانگریس کے دس سال کے دور حکومت کے مقابلے میں 24 گنا زیادہ بجٹ دیا جا رہا ہے۔ مودی کی گارنٹی ہے کہ ریاست میں مزید ترقی زیادہ تیزی سے کی جائے گی۔اسمبلی انتخابات کے نتائج کے تناظر میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوام نے کانگریس کو جو جواب دیا ہے وہ ’’بیاز کا جواب‘‘ ہے۔ کانگریس کا پورا حساب ابھی باقی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مرکزی حکومت گزشتہ دس سالوں میں قبائلیوں کی ترقی، فخر اور احترام کے لیے وقف رہی ہے۔ مدھیہ پردیش ملک کے سامنے بہترین مثال ہے کہ کس طرح ڈبل انجن والی حکومت کام کرتی ہے۔مسٹر مودی یہاں قبائلی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے تقریباً 7500 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جھابوا یاترا کا مقصد ریاست کے عوام کا بطور عوامی خدمت گار اسمبلی میں ترقی کے تئیں اپنے عہد کے لیے اظہار تشکر کرنا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ترقی کے تئیں ریاست کے عوام کا عزم مضبوط رہے گا۔ مرکزی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ جھابوا، کھرگون، علی راج پور، دھار، بڑوانی سمیت مدھیہ پردیش کے لیے کروڑوں روپے کے پروجیکٹوں کا افتتاح کیا جائے گا، گاؤں کی بہتری کے لیے آدرش گاؤں یوجنا کے تحت جاری رقم، بہتر رابطے کے لیے بڑے ریل پروجیکٹ، رتلام اور میگھ نگر ریلوے اسٹیشنوںکو جدید بنانے اور قبائلی سماج کی دو لاکھ بہنوں اور بیٹیوں کے کھاتوں میں 1500-1500 روپے دینے جیسے ترقیاتی کام بتاتے ہیں کہ مدھیہ پردیش میں ڈبل انجن والی حکومت ڈبل تیز رفتاری سے کام کر رہی ہے۔ ترقی کی اس میگا مہم کا سہرا عوام کو جاتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹنٹیا ماما کے نام پر کرانتی سوریہ ٹنٹیا بھیل یونیورسٹی کا اعلان کیا۔
مسٹر مودی نے مدھیہ پردیش میں 3275 کروڑ روپے سے زیادہ کے سڑکوں کے ترقیاتی پروجیکٹوں کو بھی قوم کے نام وقف کیا۔ اس میں این ایچ-47 (ہردا-تیم گاؤں) کے 30 کلومیٹر کے لیے ہردا-بیتول (پیکیج-1) کی چار لین کا بنانا، این ایچ-752 ڈی کا اجین دیواس سیکشن؛ این ایچ-47 (16 کلومیٹر) کے اندور-گجرات ایم پی سرحدی حصے کو چار لین اور این ایچ-47 کے چچولی – بیتول ( پیکج-III) ہردا- بیتو سیکشن کو چار لین کرنا اور این ایچ-552 جی کے اجین جھالاواڑ سیکشن شا مل ہے۔ان پروجیکٹوں سے سڑک کنکٹی وٹی میں بہتری آئے گی اور خطے میں اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم مودی نے پردھان منتری ویسٹ ڈمپ سائٹ ٹریٹمنٹ پروجیکٹ، 7 الیکٹریکل سب اسٹیشن جیسے دیگر ترقیاتی کاموں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا