سنئی کاظمی برادران کے نشیمن خاص پر دعائیہ تقریب ،جشن میلاد اور جشن غوث الوریٰ کا انعقاد

0
0

عقائد کا متصلب ہونا ہی علامت ایمان ہے، متزلل صلاح کلی ارتداد وابطال گمراہی وبے دینی ہے : علمائے کرام
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍سیّدہ صغریٰ کے یوم وصال پر سنئی سیٰد سجاد حسین شاہ کاظمی و سیّد جاوید حسین شاہ کاظمی پسران مرحوم سیّد اصغر حسین شاہ کاظمی نے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب کے موقع پر جشن غوث الوریٰ کا اہتمام کیا جس کی صدارت معمار قوم وملت قائد اہل سنت حضرت العلام مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی صوبائی صدر جماعت اہل سنت صوبہ جموں (رجسٹرڈ) سربراہ اعلیٰ دارالعلوم رضویہ سلطانیہ جامع مسجد سرنکوٹ نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض قاری منظور حسین قادری نے بحسن وخوبی سرانجام دیے تقریب کا آغاز تلاوت کلام اللہ سے ہوا خراج عقیدت بحضور قطب ربانی محبوب سبحانی غوث الصمدانی اشیخ سیّد عبدالقادر جیلانی پیش کرنے کا اعزاز فخرالقرء قاری قرآن فصیح اللسان قاری خادم رسول استاذ شعبہ قرائت دارالعلوم رضویہ سلطانیہ نے حاصل کیا مولانا ریاض القادری سرپنچ حلقہ پنچایت اپر سنئی مولانا مفتی منظر عقیل مصباحی مفتی دارالافتاء دارالعلوم رضویہ سلطانیہ اور مولانا اسدالحق مصباحی پرنسپل دارالعلوم رضویہ سلطانیہ جامع مسجد سرنکوٹ نے نہایت ہی انوکھے انداز میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد بابت مدلل ومفصل طور پر بیان کیا جبکہ سوانح غوث اعظم فضائل وکرامات خوارق ومجاہدات سے بھی سامعین مستفیض ہوئے صدارتی خطبہ میں مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی نے کہا کہ انبیائ ومرسلین کے بعد صحابہ کرام اہلبیت اطہار کو فضیلت ہے جو بدبخت سلف صالحین سے بغض وعناد رکھے وہ بے دین وگمراہ ہے موصوف نے کہا کہ بندہ کو راسخ العقیدہ ہونے پر ہی اعمال صالحہ کے استجاب کی خوشخبری حاصل ہوگی انہوں نے کہا کہ یہ طبقاتی تقسیم کے نظریات سیاسی لوگوں کی دین ہے اس سے مذہب کا کوئی تعلق نہ ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقرب وہ ہے جو متقی وپرہیزگار ہے آخر میں مکب ہذا کے معلم قاری محمد سعید رضوی نے جملہ علماء کرام سادات کرام اور جلسہ میں آئے مہمانان رسول سامعین حاضرین منتنظمین ومعاونین کا شکریہ ادا کیا اس موقع سیّد وحید حسین شاہ سرپنچ حلقہ پنچایت مڈل سنئی پر مولانا خوشحال رضوی مولانا عبداللہ رضوی قاری فرید احمد رضوی استاذ شعبہ قرائت جامعہ انوارالعوم شہر پونچھ بھی موجود تھے ۔واضح رہے کاظمی برادران نے مہمانوں کی ضیافت کے قابل رشک انتظامات کئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا