سمپت پرکاش کی آخری رسومات انجام دینے میں مقامی مسلمان اور سکھ پیش پیش رہے

0
184

ٹریڈ یونین لیڈر نے بھائی چارے ، اخوت اور برادری کو مضبوط کرنے کی خاطر ہمیشہ اپنے آپ کو وقف رکھا
یواین آئی

سری نگر؍؍معروف بزرگ ٹریڈ یونین لیڈر اور کشمیری پنڈت سمپت پرکاش کی اتوار کے روز آخری رسومات ادا گئی جس میں مقامی مسلمانوں اور سکھوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔مختلف سیاسی تنظیموں کے نمائندوں، سیول سوسائٹیز اور مقامی مسلمانوں نے سمپت پرکاش کی آخری رسومات میں شرکت کی اورا نہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا۔بتادیں کہ ہفتے کی شام کو سمپت پرکاش حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئے۔اطلاعات کے مطابق معروف ٹریڈ یونین لیڈر سمپت پرکاش کی اتوار کے روز سری نگر میں آخری رسومات ادا کی گئی۔سی پی آئی ایم کے ریاستی سیکریٹری یوسف تاریگامی سمیت مختلف سیاسی ، سماجی اور مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں نے سمپت پرکاش کی آخری رسومات میں شرکت کی۔اس موقع پر سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ سمپت پرکاش نے ہمیشہ کشمیری مسلمانوں کی بات کی۔انہوں نے کہاکہ ہر فورم پر آنجہانی سمپت پرکاش نے کشمیریوں کی بات کی جبکہ بھائی چارے ، اخوت اور برادری کو مضبوط کرنے کی خاطر ہمیشہ اپنے آپ کو وقف رکھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سمپت پرکاش کے چلے جانے سے جو خلا پیدا ہوا اس کو پر کرنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے۔آنجہانی کی بیوہ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ سمپت پرکاش گھر میں بھی کشمیری مسلمانوں کی بات کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ گر چہ ہم جموں میں رہتے ہیں لیکن سمپت پرکاش نے کشمیر میں ہی رہنے کو ترجیح دی اور کبھی کبھارہی وہ جموں آیا کرتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سمپت پرکاش نے سماج کے کمزور طبقوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر ہمیشہ اپنے آپ کو وقف رکھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا