سمویدنا نے ایس بی آئی میں آدھار اندراج کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایک جگہ پر آدھار خدمات فراہم کرنے کے لیے سمویدنا سوسائٹی کے چیئرمین کیشو چوپڑا نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا تالاب تلو برانچ میں آدھار انرولمنٹ کیمپ کا انعقاد کیا۔وہیں کیمپ کا افتتاح ریجنل منیجر ایس بی آئی کے جے رینا نے برانچ ہیڈ مالتی گنجو کے ساتھ کیا۔اس آدھار کیمپ کے ذریعے نئے اندراج، بایومیٹرک اپ ڈیٹ، آدھار کی درستگی، موبائل نمبر اپ ڈیٹ، تصویر میں تبدیلی، آدھار میں بائیو میٹرک لاک کو کھولنا وغیرہ جیسی خدمات پیش کی گئیں۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کے جے رینا نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا عام آدمی کے لیے کام کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہمارا بینک اپنے صارفین کو مدد فراہم کرتے ہوئے ہمیشہ ایک قدم آگے بڑھا ہے۔ رینا نے آدھار کیمپ کے انعقاد کے لیے چیئرمین سمویدنا سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا