سمارٹ میٹر اور پراپرٹی ٹیکس کے خلاف امیت کپور کی قیادت میںاحتجاج

0
0

مظاہرے میں خواتین سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈوگرہ ویلفیئر آرگنائزیشن جو سمارٹ میٹر اور پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج کر رہی ہے۔اس سلسلے میں احتجاج کی قیادت امت کپور نے کی ۔وہیں یہ احتجاجی ریلی نے نیو پلاٹ میں میں شروع ہوئی ۔اس احتجاج میں خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران مظاہرین جے کے پی ڈی سی ایل اور ایل جی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ انہوں نے ان مسائل پر خاموشی اختیار کرنے پر بی جے پی قائدین کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ وہیںمظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے امیت کپور نے کہا کہ سمارٹ میٹر کا مسئلہ جموں و کشمیر میں گھریلو مسئلہ ہے اور جب تک سمارٹ میٹر ہٹائے نہیں جاتے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب تک صرف سمارٹ میٹر لگانے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے اور جیسے ہی یہ میٹر لگتے ہیں عوام کو بھاری بل دئیے جا رہے ہیں، پھر جب بجلی پرائیویٹ ہو جائے گی تو عوام کا کیا حال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام اختیارات جے کے پی ڈی سی ایل کے پرنسپل سیکرٹری اور ایم ڈی کے پاس ہیں اور یہ دونوں باہر کے لوگ ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ پہلے تمام اختیارات پی ڈی ڈی کے چیف انجینئر کے پاس تھے لیکن اب ان سے تمام اختیارات چھین لیے گئے ہیں۔ کپور نے عوامی مفاد کے اس مسئلہ پر خاموشی برقرار رکھنے پر بی جے پی لیڈروں پر بھی حملہ کیا۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کے حوالے سے اپنے اپنے علاقوں میں احتجاج کریں اور اس مسئلے پر خاموش بیٹھے لیڈروں کو الیکشن میں سخت سبق سکھائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا