سلمان کو غیرممالک جانے کی اجازت

0
0

یواین آئی
جے پور؍؍ راجستھان کی جودھپور ضلع اور سیشن عدالت نے فلم اداکار سلمان خان کے ذریعہ داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج انہیں غیرممالک جانے کی اجازت دے دی۔جج رویندر جوشی نے فلم اداکار سلمان کی طرف سے داخل عرضی کی سماعت کرتے ہوئے انہیں نیپال’کناڈا اور یو ایس اے جانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ انہیں یہ بتانا ہوگا کہ وہ کب اور کہاں جائیں گے اور کتنے وقت میں واپس آئیں گے ۔اس معاملہ میں سلمان کے وکیل نے اپنی عرضی میں کہا کہ فلموں کی شوٹنگ کے لئے انہیں غیرممالک جانا ضروری ہے اور چونکہ انہوں نے عدالت کی ہدایات پر پوری طرح عمل کیا ہے ایسے میں انہیں باہر جانے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔خیال رہے کہ دو دہائی پرانے سرخیوں میں رہنے والے کانکانی ہر ن شکار معاملہ میں جودھپور کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نے اسی مہینہ چھ اپریل کو پانچ برس کی سزا اور دس ہزار روپے کا جرمانہ لگائے جانے کے بعد اسی عدالت نے آٹھ اپریل کو انہیں ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن ملک سے باہر جانے پر پابندی لگا دی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا