غزہ میں اسرئیلی بربریت کی مذمت،مظلوم فلسطینی عوام کیساتھ اِظہارِ یکجہتی
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ڈیموکریٹک پروگریسیوآزادپارٹی کے ترجمانِ اعلیٰ ومعروف سیاسی رہنماسلمان نظامی نے آج نئی دہلی میں فلسطینی سفیر عدنان محمد جابرابوالہیجہ کیساتھ اہم ملاقات کی اور غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم وجبر کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیقوم کیساتھ یکجہتی کااِظہارکیا۔سلمان نظامی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ وہ فلسطینی عوام کیساتھ ہورہی انسانیت سوززیادتی،قتل وغارت سے غمگین ہیں اور پوری امن پسند دُنیا اسرائیلی شیطانیت کی مذمت کررہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ہندوستان نے ہمیشہ ہی ایک خودمختارفلسطینی ریاست کی حمایت کی ہے اور مہاتماگاندھی سے لیکر ہندوستانی قوم نے ہمیشہ فلسطین کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ فلسطینی سفیرکیساتھ ان کی ملاقات میں تازہ ترین صورتحال اور ہندوستان کی جانب سے غزہ کے مصیبت زدگان کی امدادبارے گفت وشنیدہوئی۔اُنہوں نے کہاکہ ہندوستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی ۔نظامی نے بتایاکہ ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزادکی جانب سے بھی فلسطینی قوم کیساتھ اِظہارِ یکجہتی کی گئی ہے۔غلام نبی آزادنے غزہ پراسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوامِ عالم پرزوردیاہے کہ وہ امن وامان کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں تاکہ قتل وغارت کایہ ننگاناچ بندہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور فلسطین کے تعلقات ہمیشہ دوستانہ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط رہے ہیں جس سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔’’آزادصاحب ہمیشہ فلسطین اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا چاہتا ہیں۔ یہاں تک کہ انہوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مسائل کے حل کے لیے امن اور بات چیت کی بار بار اپیل کی‘‘۔سلمان نظامی نے بھی اپنے بیان میں اس بات پرزوردیاکہ چونکہ ہندوستان گاندھی جی سے لیکرآب تک فلسطینی کاحامی رہاہے اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک کی قیادت اس وقت فلسطین میں امن وامان کی بحالی او ر اسرائیلی بربریت کوروکنے کیلئے اپنے اثررسوخ کو بروئے کار لائے اور ایک فلسطین کا ایک دیرینہ دوست ہونے کااپناحق اداکرے۔سلمان نظامی نے ہندوستان کی جانب سے فلسطینی عوام کیلئے انسانی امدادبھیجے پراطمینان کااِظہارکرتے ہوئے کہاکہ ملک نے ہمیشہ امن بحالی کی وکالت کی ہے ۔