’سلامتی دستوں کے راشن میں زہر ‘

0
0

خفیہ ایجنسی کی وارننگ؛اڈوائزری جاری
یواین آئی

نئی دہلیپلوامہ حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ بڑھتے تناو¿ کی وجہ سے جموں وکشمیر کی ایک خفیہ یونٹ نے وارننگ دی ہے کہ پاکستانی فوج کی خفیہ ایجنسی اور آئی ایس آئی کشمیر میں تعینات سلامتی دستوں کے راشن میں زہر ملاسکتی ہے۔جموں وکشمیر میں سلامتی دستوں کے سربراہوں کو اس رپورٹ کے بنیاد پر ایک اڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ سلامتی دستوں کے سربراہوں کے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایک موبائل نمبر سے بھیجے گئے پیغامات میں دعوی کیاجارہا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی اور ریاست میں سرگرم اس کے ایجنٹوں کی وہاں تعینات سلامتی دستوں کے راشن میں زہر ملانے کی اسکیم بنائے جارہے ہیں۔سلامتی دستوں کے افسران کو سبھی کیمپوں بالخصوص جموں وکشمیر کے کیمپوں کے راشن ڈپو پر مناسب سلامتی کے انتظامات یقینی بنانے کے لئے کہا گیا ہے۔ اڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سلامتی دستوں کے استعمال کے لئے پورے ملک سے خریدے جانے والے راشن کی با ضابطہ جانچ ہو تاکہ غیر معمولی حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ایسی کوششیں کامیاب نہ ہونے پائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا