سعودی عرب کا 3 ممالک سے مشترکہ انفراسٹرکچر معاہدے کا امکان

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍جی 20 سربراہی اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ اور ہندوستان کی جانب سے ایک بڑے مشترکہ بنیادی ڈھانچے کے معاہدے کے اعلان کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، جس کے باعث خلیج اور عرب ممالک کو ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے آپس میں ملا دیا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جس ریلوے نیٹ ورک کا اعلان متوقع ہے اسے خطے کی بندرگاہوں سے شپنگ لین کے ذریعے ہندوستان سے ملا دیا جائے گا۔مشترکہ ریلوے پروجیکٹ نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے کلیدی امور میں سے ایک ہوگا، اس حوالے سے پیش رفت کی توقع کی جارہی ہے۔اگر چاروں ممالک اگلے دو دنوں میں مذاکرات ختم کر دیتے ہیں تو ان کے رہنما اس منصوبے کے پیرامیٹرز کی وضاحت کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کریں گے۔واضح رہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس آج سے ہندوستان میں شروع ہوجائے گا، عالمی رہنماؤں کی جانب سے اجلاس میں شرکت کے لئے ہندوستان آمد کا سلسلہ جاری ہے، امریکی صدر ہندوستان پہنچ چکے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا