سعودیہ، ترکی، ایران، فرانس اور کینیڈا سمیت عالمی رہنماؤں کی غزہ اسپتال پر حملےکی مذمت

0
0

انقرہ، //سعودی عرب، ترکی، ایران، مصر، قطر، اردن، فرانس اور کینیڈا سمیت عالمی برادری کی جانب سے غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے وحشیانہ جنگی جرائم روکنے کا مطالبہ کردیا گیا۔
غزہ میں اسپتال پر بمباری نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کودہشت زدہ کر دیا، انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اسپتالوں اور طبی عملے کو عالمی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
ادھر یورپی یونین کے سربراہ نے بھی غزہ میں شہری بنیادی ڈھانچے خصوصاً اسپتالوں کو نشانہ بنانے کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔
سربراہ عرب لیگ نے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کون جان بوجھ کر اسپتال پر بمباری کرتا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کردی، انہوں نے کہا کہ اسپتال پر حملہ بنیادی انسانی اقدار کی خلاف ورزی کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام انسانیت کو غزہ میں ظلم کو روکنے کیلئے کارروائی کی دعوت دیتے ہیں۔
ادھر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے غزہ میں اسپتال پر حملے کو ناجائز اور غیرقانونی قرار دے دیا ہے۔
فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کی جانب سے غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ اسپتال اور شہریوں پرحملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ اسی پر تمام تر توجہ مرکوز ہونی چاہیے اور غزہ کے لیے انسانی امداد کا رستہ فوری طور پر کھولا جائے۔
غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے پر برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا تھا کہ غزہ کےاسپتال پر حملہ تباہ کن اور انسانی جانوں کا ضیاع ہے،عام شہریوں کی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
جیمزکلیورلی کا کہنا تھا کہ برطانوی حکومت کا اس حوالے سے واضح مؤقف ہے،برطانیہ حملےسےمتعلق حقائق جاننےکیلئےاتحادیوں سے مل کرکام کرےگا۔
ایرانی صدر نے غزہ کی اسپتال پر اسرائیلی حملے میں معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکی اسرائیلی بموں کے شعلے اسرائیل ہی کونگل لیں گے۔
ادھر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، اردن اور مصر کی جانب سے بھی غزہ کے اسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی برادری کی ناراضی اور دباؤ پر اسرائیل کی جانب سے اسپتال پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا گیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے غزہ کے اسپتال پر حملے سے متعلق دعویٰ کیا کہ غزہ میں اسپتال اسرائیلی بمباری کے بجائے اسلامی جہاد کے راکٹ کانشانہ بنا تاہم عالمی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم کے دعوے کو جھوٹاقرار دے دیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا