سشما بحر ہند کانفرنس میں شرکت کرنے کولمبو روانہ

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیر خارجہ سشما سوراج دوسری بحر ہند کانفرنس میں شرکت کے لئے آج سری لنکا کی راجدھانی کولمبو روانہ ہو گئیں۔اس دو روزی کانفرنس کا اہتمام انڈیا فاؤنڈیشن، راجہ رتنم اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز سنگاپور اور کولمبو کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامنٹل اسٹڈیز نے مشترکہ طور پر کیا ہے ۔ہندستان کے دورہ پر آئیں سوئٹزرلینڈ کی صدر ڈورس لیتھارڈ سے صبح ملاقات کرنے کے بعد محترمہ سوراج ہندستانی فضائیہ کے خصوصی طیارہ سے کولمبو روانہ ہوگئیں۔ اس سال کانفرنس کا موضوع ‘امن، ترقی اور خوشحالی’ ہے اوراس میں 35 سے زائد ممالک شامل ہوں گے ۔ اس کانفرنس کا پہلا اجلاس ستمبر 2016 میں سنگاپور میں منعقد ہوا تھا۔محترمہ سوراج اس دورے کے دوران سری لنکا کے صدر میتری پال سیری سینا اور وزیر اعظم رانل وکرم سنگھے سے ملاقات کریں گی۔ وہ سری لنکا کے وزیر خارجہ کے ساتھ الگ سے ملاقات کریں گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا