- رسانہ سانحے کاعالمی برادری نے سنجیدہ نوٹس لیا:امتیازاحمدمیر
معروف وکیل ایڈوکیٹ امتیازاحمدمیرنے اس موقع پربولتے ہوئے کہاکہ رسانہ کے سنگین واقعے سے دوتین چیزیں سامنے آئی ہیں، جوپہلے نہیں سنی گئیں۔اس معاملے کی گونج پورے ملک میں پھیل گئی، یواین اونے اس معاملے پرنوٹس لیا، اس معاملے کے بعد بچیوںکیساتھ عصمت ریزی کی سزاموت دینے کاقانون نافذہوا،لیکن یہاں سوال یہ پیداہوتاہے کہ کیاسزاسے یہ جرائم ختم ہونگے۔ ایڈوکیٹ امتیازمیرنے یوروپ کے ایک واقعے کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ چوری کے ایک جرم میں مجرم کو چوراہے میں سزادی جارہی تھی ، اس دوران وہاں بھیڑمیں درجنوں افراد کی جیت کترلی گئی۔ اُنہوں نے کہاکہ آج شوہراپنی بیوی کو جلاکرموت کے گھاٹ اُتارلیتاہے اور اس کاوالد عدالت میں قسم کھاکرکہتاہے اس نے کچھ نہیں دیکھا۔اُنہوں نے کہاکہ ہمیں دیکھنایہ ہوگاکہ سماج میں تبدیلی کیلئے کیاکریں۔اس بارے میں سوسائٹی کوچاہئے کہ وہ اپنے گھروں سے اس کی شروعات کریں، ان چیزوں کوختم کرنے کیلئے بیداری پیداکرنے کی ضرورت ہے، رسانہ معاملے میں یواین اوکوبھی بیان دیناپڑا، پوراملک آپ کے ساتھ کھڑاہے، آپکوگھبرانے کی ضرورت نہیں، مجرم بہت کم نہیں۔