سری نگر 20؍اکتوبر کو کشمیرمیراتھن کی میزبانی کرے گا

0
0

کشمیر میراتھن جموںوکشمیر کو عالمی دوڑ کے نقشے پر جگہ دے گی:سنہا
اِفتتاحی ایڈیشن کا لوگو ، ویب سائٹ اور ٹیزر کی نقاب کشائی کی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سری نگر میں 20 ؍اکتوبر کو منعقد ہونے والی کشمیر میراتھن کے اِفتتاحی ایڈیشن کے لوگو، ویب سائٹ اور ٹیزر کی نقاب کشائی کی۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں جموں و کشمیر کے محکمہ سیاحت اور بین الاقوامی ایونٹ سے وابستہ تمام شراکت داروں کو مُبارک باد دی۔ اُنہوں نے دُنیا کے کونے کونے کے رنروں کو کشمیر میراتھن میںشرکت کرنے اور جموں وکشمیر کے منفرد دِلکش کا تجربہ کرنے کی دعوت دی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،’’ ہم اس تقریب کو امن اور ہم آہنگی کا مینار بنانا چاہتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ کشمیر میراتھن جموں و کشمیر کو عالمی نقشے پر مضبوطی سے جگہ دے گی اور اس سے یوٹی کی عالمی سطح پر شناخت میں اِضافہ ہوگا جس سے سیاحت کے ایک اعلیٰ مقام کے طور پر ہماری صلاحیتوں کو اُجاگر کیا جائے گا۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ کشمیر میراتھن سری نگر میں کامیاب ایف فور ریسنگ ایونٹ، جموں میں سن برن میوزک فیسٹول اور حال ہی میں سری نگر میں منعقدہ جموں و کشمیر ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کنکلیو کے بعد جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والے عالمی معیار کے ایونٹوں کے سلسلے میں اگلا اضافہ ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سالانہ ’’جموں میراتھن‘‘ کے اِنعقاد کے امکانات تلاش کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کشمیر میراتھن کے سماجی و اِقتصادی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اِس تقریب سے ہوٹلوں، ریستورانوں اور سووینئر شاپوں سمیت مقامی کاروباروں کو فروغ ملے گا اور اِس طرح ہمارے خطے کی خوشحالی میں مدد ملے گی۔اُنہوں نے کہا کہ صدیوں سے کھیل مختلف ثقافتوں اور زبانوں کے لوگوں کو آپس میں جوڑنے کے لئے سب سے طاقتور پُل رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر میراتھن میں ثقافتی تقریبات، پرفارمنس اور نمائشوں کو شامل کیا جائے گا تاکہ کشمیر کے بھرپور ورثے کو ظاہر کیا جاسکے اور تمام شرکأ کے لئے تجربے کو بڑھایا کیا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کشمیر میراتھن صرف ایک ریس نہیں بلکہ خوبصورتی اور اٹوٹ اِنسانی جذبے کی تقریب ہے۔ یہ ماحول دوست سیاحت کو فروغ دے گا جس سے مقامی کمیونٹیوں کو فائدہ ہوگا۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر کے کھیلوں کے شعبے میں اِنقلاب لانے کے لئے یو ٹی اِنتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔لیفٹیننٹ گورنرنے جموں و کشمیر کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں اور دیگر شعبوں میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ مواقع کا بہترین فائدہ اُٹھائیں اور جموں و کشمیر کے برانڈ ایمبیسیڈر بنیں۔کشمیر میراتھن میں دو زُمرے ’42 کلومیٹر کے لئے فل میراتھن‘ اور ’21 کلومیٹر کے لئے ہاف میراتھن ‘ہوں گے ۔کشمیر میراتھن کے لئے مجوزہ راستہ دوڑنے والوں کو کچھ انتہائی خوبصورت مناظر سے گزرے گا جس میں چنار کے درخت ، مغل باغات اور پُرسکون ڈل جھیل شامل ہیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، ڈی جی پی آر آر سوائن، کمشنر سیکرٹری سیاحت یشا مدگل اور سول و پولیس اِنتظامیہ کے سینئر اَفسران بھی موجود تھے۔اِس موقعہ پر لداخ میراتھن کے بانی اور ریس ڈائریکٹر پدم شری چیوانگ موٹوپ گوبا، کھیلوں کی ممتاز شخصیات اور نوجوان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا