سری نگر پارلیمانی حلقہ نامزدگی کے آخری دِن 22اُمید واروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے

0
0

کُل 39نامزدگیاں داخل ،کاغذات جانچ پڑتال 24 ؍ اپریل کو
//سری نگر
سری نگر پارلیمانی حلقہ کے لئے آج نامزد گی کے آخری دِن 22اُمید واروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں داخل کئے ۔
جموں کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) کے آغا سیّد روح اللہ مہدی نے آج ریٹرننگ آفیسر 2۔ سری نگر پارلیمانی حلقہ ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کے سامنے کاغذات نامزدگی جمع کئے جبکہ سلمان ساگر نے جموں کشمیر نیشنل کانفرنس سے کورنگ اُمیدوار کے طور پر اپنے کاغذات ِنامزدگی جمع کئے۔
اِسی طرح نیشنل پینتھرس پارٹی بھیم کے حقیقت سنگھ، جموں و کشمیر نیشنل یونائیٹڈ فرنٹ کے راکیش ہنڈو، ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے عامر احمد بٹ اور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے اُمیدوار قیصر سلطان گنائی نے بھی آر او 2۔ سری نگر پارلیمانی حلقہ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔
اِسی طرح راشٹریہ جن کرانتی پارٹی کے عاشق حسین، گن سورکھشا پارٹی کے محمد یوسف بٹ، نیشنل ری پبلک پارٹی آف انڈیا کے ثریا نثار اور نیشنل یوتھ پارٹی کے فاروق احمد بٹ نے بھی 2۔ سری نگر لوک سبھا نشست سے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔
آزاد اُمیدواروں کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے والوں میں وحیدہ تبسم، ڈاکٹر قاضی اشرف، فدا حسین ڈار، عبدالحمید راتھر، ارون کمار رینہ، بنسی لال بھٹ، ثاقب رحمان مخدومی، شاداب حنیف، جاوید احمد وانی، جہانگیر احمد شیخ، شبیر احمد ملک اور سجاد احمد ڈار شامل ہیں۔
22اُمید واروں کی نامزدگی کے ساتھ ہی سری نگر لوک سبھا نشست سے کل 39اُمید واروں نے اَپنے کاغذاتِ نامزدگیاں داخل کی ہیں۔
کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 26؍ اپریل کو ہوگی اور اُمیدواروں کے پاس 29 اپریل 2024 (سوموار) تک سہ پہر 3بجے تک یا اس سے پہلے اپنی نامزدگی واپس لینے کا اختیار ہے۔
اِس حلقے میں چوتھے مرحلے کے تحت 13 ؍مئی 2024 ء کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی کائونٹنگ 4 ؍جون 2024 ء کو ہوگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا