سری نگر میں چاقو زنی کے واقعے میں ایک شخص کا قتل، ملزم گرفتار

0
0

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر، //سری نگر کے پارمپورہ میں اتوار کے روز ایک شخص نے دوسرے شخص پر چاقو سے حملہ کرکے اس کو قتل کر دیا۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے ملزم کوگرفتار کیا ہے اور اس واقعے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کو ضبط کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے پارمپورہ علاقے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنے ہی چچیرے بھائی کو چاقو گھونپ کر شدید زخمی کر دیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کو نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔مقتول کی شناخت عامر رزاق میر ولد عبدالرزاق میر ساکن پارمپورہ کے طور پر کی گئی ہے۔

http://www.uniurdu.com/
سری نگر پولیس نے ‘ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیا جس میں ظریف احمد میر ولد عبدا لرحیم میرساکن پارمپورہ نامی ایک شخص نے اپنی دکانوں کے قریب گاڑی کی پارکنگ پر جھگڑے کے دوران عامر رزاق میر ولد عبدا لرزاق میر ساکن پارمپورہ کو چاقو سے حملہ کیا‘۔انہوں نے کہا: ’متاثرہ کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر پہنچایا گیا جہاں اس کو مردہ قرار دیا گیا‘۔پولیس پوسٹ میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس سٹیشن پارمپورہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا ہے اور واقعے استعمال کئے جانے والے ہتھیار کو ضبط کیا گیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا