سری نگر میں ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی، بچائو آپریشن جاری

0
0

سری نگر، // سری نگر کے صفا کدل علاقے میں جمعرات کی صبح ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔

ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں صفا کدل پل سے جمعرات کی صبح ایک شخص نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد بچائو کارروائیاں شروع کی گئیں اور اس شخص کی تلاش کے لئے تین بوٹ کام پر لگے ہوئے ہیں۔

مذکورہ شخص کی شناخت نذیر احمد متو ساکن عید گاہ کے طور پر کی گئی ہے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص شال کاروبار سے وابستہ تھا اور حال ہی میں باہر کسی ریاست سے گھر آیا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا