زبیر احمد
سرینگر ؍؍ وسطی کشمیر کے ایچ ایم ٹی سرینگر میں ہفتے کو بجلی کا کرنٹ لگنے سے 15 سالہ لڑکی کی موت واقع ہو گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق سرینگر کے ایچ ایم ٹی علاقے میں ایک 15 سالہ لڑکی جس کی شناخت زینت نذیر دختر نذیر احمد شیخ ساکنہ کھوڑپارہ ناڑ کرناہ جو حال میں ایچ ایم ٹی سرینگر میں رہائش پذیر تھی, کو بجلی کا جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو گئی۔ واقع کے فوراً بعد اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔دریں اثنا، پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔