سرینگر میں 70 کروڑ روپیہ مالیت کی ہیروئن ضبط

0
0

دو منشیات فروش گرفتار،ہیروئن پاکستان سے آئی ہے: اے ڈی جی پی
یواین آئی

سرینگر؍؍جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں پولیس نے دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے 11کلو گرام ہیروئن جس کی مالیت 70کروڑ روپیہ ہے کو برآمد کرکے ضبط کیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ سری نگر پولیس نے دو منشیات فروش جن کی شناخت سجاد احمد بڈانہ ساکن نچان کرناہ اور ظہیر احمد ٹنچ ساکن امروی کرناہ کے بطور ہوئی ہے کو حراست میں لیا۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شدگان کے قبضے سے گیارہ لاکھ 82ہزار پانچ سو روپیہ نقدی، 11کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دونوں راجباغ سری نگر میں کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا ہے کہ ہیروئن پاکستان سے آئی ہے۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا