’سرکار نے نومبر – دسمبر سیشن کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ‘

0
0

لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍جموں و کشمیر حکومت نے نویں جماعت تک مارچ کے بجائے نومبر – دسمبر سیشن کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور وزیر تعلیم سکینہ ایتو نے ویڈیو پیغام میں کہاکہ جموں وکشمیر کی سرکار نے فیصلہ لیا ہے کہ نویں جماعت تک مارچ کے بجائے نومبر، دسمبر سیشن میں سالانہ امتحانات لئے جائیں۔وزیرا علیٰ نے کہا :’والدین اور طلبا کی جانب سے سرکار کے سامنے مانگ رکھی گئی کہ اسکول امتحانات کا شیڈول مارچ کے بجائے پرانے طرز پر ہی ر کھا جائے۔ ‘

https://www.jkeducation.gov.in/
انہوں نے کہاکہ والدین اور طلبا کی مانگ کوپورا کرتے ہوئے سرکار نے کابینہ میٹنگ کے دوران نومبر دسمبر سیشن کو بحال کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نویں جماعت تک اب نومبر دسمبر سیشن میں ہی سالانہ امتحانات لئے جائیں گے۔عمر عبداللہ نے کہاکہ دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات امسال نومبر دسمبر سشن میں نہیں ہونگے کیونکہ بورڈ کے امتحانات ہیں اوراس میں تیاری کرنی پڑتی ہے۔ لیکن میں طالب علموں کو یقین دلاتا ہوں کہ اگلے سال دسویں سے لے کر بارہویں جماعت کے امتحانات بھی نومبر دسمبر میں ہی منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سرکار کی جانب سے لئے گئے فیصلے سے اب والدین اور طلاب کو راحت ملے گی۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا