سرکار نے مینڈھر قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ نہ دے کر لوگوں کے ساتھ بہت بڑی نا انصافی کی ہے: کفیل خان

0
0

کہا مینڈھر قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ قصبہ میں صفائی و پانی نکاسی کا کوئی بندو بست کیا جائے
سرفرازقادری
مینڈھر//سرحدی ضلع پونچھ کا اسمبلی حلقہ مینڈھر جو کہ تین تحصیلوں پر مشتمل ہے اور جس کا سارا دارو مدار قصبہ مینڈھر پر ہے جہاں پر مینڈھر قصبہ بڑی آبادی پر مشتمل ہے۔ کفیل خان سومویونین صدر نے کہا کہ جہاں پر چھوٹے چھوٹے قصبوں کو سرکار نے میونسپلٹی کا درجہ دیا ہوا ہے لیکن قصبہ مینڈھر بڑی آبادی پر مشتمل ہے اور اس وقت تک سرکار نے مینڈھر قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ نہ دے کر بہت بڑی لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی ہوئی ہے۔ کفیل خان نے سرکار سے اپیل کی ہے کہ مینڈھر قصبہ کو میونسپلٹی کا درجہ دیا جائے تاکہ قصبہ میں صفائی و پانی نکاسی کا کوئی بندو بست کیا جائے۔ اور بروقت تمام تر بنیادی سہولیات یہاں کی عوام کو مل سکیں تاکہ عام لوگوں کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور لوگ آرام سے بازار کا چکر لگا سکیں۔کیونکہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی دکانداروں کے ساتھ ساتھ محلہ میں بسنے والے لوگوں کو بھی کئی قسم کی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انھوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور مینوسپلٹی کے درجے کو لے کر ایک فائل تیار کر کے ریاستی گورنر کو بھیجی جائے اور مداخلت کرکے مینڈھر کو میونسپلٹی کا درجہ جلد از جلد دلوایا جائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا