سرکاری سکیمیں ریزروڈ کمیونٹی کی زندگی میں مثبت تبدیلی لارہی ہیں: رام داس اَتھاولے

0
0

لوگوں سے مرکزی حکومت کی مختلف سکیموں کا فائدہ اُٹھانے کی اپیل
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍مرکزی وزیر مملکت سماجی اِنصاف وامپاورمنٹ رام داس اتھاولے نے آج کہا کہ حکومت نے سماج کے پسماندہ طبقوں کو سماجی و اِقتصادی طور پر بااِختیار بنانے کے لئے متعدد اَقدامات کئے ہیں۔اُنہوںنے کہا کہ وزارتِ سماجی اِنصاف و اَمپاورمنٹ ہدف گروپوں کی سماجی ، تعلیمی اور معاشی ترقی کے لئے مختلف سکیموں کو عملا رہی ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے اِن باتوں کا اِظہار ہری نواس گیسٹ ہاؤس میں محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کے ساتھ میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیا۔
رام داس اتھاولے نے کہا کہ حکومت کا ایک مشن ہے جو سماج کے کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی سماجی و اقتصادی حالت میں مثالی تبدیلی کو یقینی بنائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ اُن کے وزرأزمینی صورتحال کا جائزہ لیں اور پسماندہ طبقات کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے عوام سے رائے لیں۔مرکزی وزیر نے کہا کہ لوگوں کو مرکزی حکومت کی مختلف سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا جانا چاہئے تاکہ مستحق لوگ کو فائدہ پہنچے اور ہرفرد تک اِنصاف کو یقینی بنایا جائے۔
اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ جموں و کشمیر میں فیلڈ سطح پر مرکزی سکیموں کو زیادہ مؤثر طریقے سے عملایا جائے۔رام داس اتھاولے نے جموں و کشمیر میں ایس سی ، ایس ٹی ، او بی سی لوگوں کی آبادی اور ریزرویشن فوائد کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس کے مطابق اقدامات کریں تاکہ سماج کے نچلے طبقے تک فوائد پہنچ سکیں۔کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود محکمہ شیتل نندا نے جموں و کشمیر میں ریزروڈ کمیونٹی کی حقائق پر تفصیلی پرزنٹیشن دی۔
اُنہوں نے سکالرشپ سکیم، ظلم کی روکتھام ایکٹ، اولڈ ایج ہوم، رہائشی سکولوں سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں اور ریزرو زُمروں کی آبادی کی فلاح و بہبود کے لئے حکومت کی طرف سے اُٹھائے گئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔شیتل نندا نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کے او بی سی کی فہرست میں او بی سی کے موجودہ 27 کیٹس کے علاوہ 15 ذاتوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مختلف پیشہ ورانہ اِداروں میں ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ اور داخلے میں ریزرویشن 2020 ء میں 2 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصد اور 2024 ء میں 4 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہوگیا۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ برسوں میں 21,5,829 ایس سی طلبأ اور 84,072 او بی سی طلبأ کو پری میٹرک یا پوسٹ میٹرک سکالرشپ فراہم کی گئی ہے۔کمشنر سیکرٹری نے یہ بھی کہا کہ مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق جموںوکشمیر یوٹی میں 3,61,163 معذور افراد کی آبادی ہے جن میں سے 1,92,000 کو یو ڈی آئی ڈی کارڈ فراہم کئے گئے ہیں اور باقی معاملوں پر عمل کیا جارہا ہے۔شیتل نندا نے یہ بھی بتایا کہ جموں و کشمیر میں 16 اولڈ ایج ہوم چل رہے ہیں جن میں سے 10 کشمیر میں اور 6 جموں میں ہیں۔کمشنر سیکرٹری نے بتایا کہ گذشتہ تین برسوںکے دوران جموں و کشمیر میں درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے خلاف مظالم اور نفرت انگیز جرائم کی روکتھام کے لئے 74 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ نے ان مقدمات میں مدد کے لئے 44 قانونی مشیروں کو نامزد کیا ہے اور اِس سلسلے میں خصوصی عدالتیں بھی نامزد کی ہیں۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ محکمہ بڑھاپے ، جسمانی طور خاص اَفراد ، بیواؤں جیسے مختلف زُمروں میں 7 لاکھ سے زیادہ اَفراد کو ماہانہ بنیادوں پر پنشن فراہم کررہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا