سرکاری اسکیموں کے نفاذ کا بنیادی مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہے: غلام عباس

0
0

حکومت ہند اپنے لوگوں کی ترقی کے ذریعہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے پرعزم ہے: سنیل شرما
سیدبشارت الحسن

پونچھ؍؍سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن، پونچھ، وزارت اطلاعات و نشریات، حکومت ہند (جے اینڈ کے، لداخ) کی جانب سے سیوا سوشاسن کے 9 سال اور غریب کلیان، ایک بھارت شریشٹ بھارت، مشن کے موقع پر ملٹی میڈیا نمائش کے دوسرے دن کئی اہم سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں۔اس موقع پرسنیل شرما صدر میونسپل کمیٹی پونچھ مہمان خصوصی تھے۔وہیںغلام عباس، جوائنٹ ڈائریکٹر سی بی سی، جموں و کشمیر، لداخ اور پی آئی بی جموں نے تقریب کی صدارت کی۔تاہم تقریب میں مقامی لوگوں، طلباء اور مختلف اسکولوں کے اساتذہ، افسران اور مختلف محکموں کے عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے میں آئی۔واضح رہے یہ نمائش حکومت کی کامیابیوں پر مرکوز ہے۔وہیں ہندوستان کے مختلف شعبوں میں ڈسپلے خاص طور پر وزارت اطلاعات و نشریات نے حکومت کی مختلف اسکیموں کے بارے میں زائرین کو روشناس کرانے کے لیے ڈیزائن کیے ہیں۔ دریں اثناء بھارت کے سیلفی کارنر، ڈسپلے، فلم شو، سیوا کے 9 سال، سوشاسن اور غریب کلیان پر فلائرز اور کتابچے کی تقسیم، مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں اور حالات حاضرہ پر کھلا کوئز، اپنے ٹیلنٹ کا پلیٹ فارم، مختلف محکموں کے اسٹال اور ریسورس پرسنز کے ماہرین کے لیکچرز اس تقریب میںکافی اہمیت کے حامل تھے ۔اس موقع پرسنیل شرما، صدر ایم سی، پونچھ نے کہا کہ حکومت ہندوستان اپنے لوگوں کی ترقی کے ذریعہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مرکزی حکومتفلاحی اسکیموں اور اپنی پالیسیوں کے ذریعے ہم وطنوں کی زندگی کو آسان اور باعزت بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے ۔انہوں نے شہری اور دیہی علاقوں میں بیداری پھیلانے کے لیے سی بی سی کے کردار کی بھی تعریف کی۔اس موقع پرغلام عباس، جوائنٹ ڈائریکٹر، سی بی سی، جموں و کشمیر لداخ نے اپنے خطاب میں تین دنوں تک منعقد کیے جانے والے انٹیگریٹڈ کمیونیکیشن اینڈ آؤٹ ریچ پروگرام (آئی سی او پی) کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے سامعین پر زور دیا کہ وہ بیس کیمپ شری بڈھا امرناتھ جی یاترا، کالج گراؤنڈ پونچھ میں آئی سی او پی کے حوالے سے بات کریں۔اس دوران مختلف شخصیات نے اپنے متعلقہ محکموں سے متعلق اسکیموں پر ماہرانہ لیکچر دیا۔تاہم آئی سی ڈی ایس، صحت، دیہی ترقی، جل شکتی، سماجی بہبود وغیرہ کے محکمانہ سٹال دوسرے دن بھی عام عوام کے مفاد میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے۔وہیں کئی اسکولوں کے طلباء نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا