سرکاری اراضی کی بازیابی کیخلاف اپنی پارٹی کا پونچھ میں احتجاج

0
0

اراضی واپس لینے سے غریب کنبے بے گھر ہوجائیں گے:شاہ محمد تانترے
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍اپنی پارٹی لیڈران نے لوگوں سے سرکاری اراضی کی بازیابی کے لئے حکومت کی ہدایت پر شروع مہم کے خلاف پونچھ میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پارٹی ضلع صدر پونچھ اور سابقہ ایم ایل اے حویلی پونچھ شاہ محمد تانترے کی قیادت میں منعقدہ اِس احتجاج میں پارٹی کے سینکڑوں ورکروں نے حصہ لیا اور حکومت کیخلاف غم وغصے کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شوریہ چکر کیپٹن بلراج دتہ بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں شاہ محمد تانترے نے کہاکہ وہ زمین مافیا جنہوں نے اقتدار کا غلط استعمال کر کے زمینوں پر قبضہ کیا کیخلاف ناجائز تجاوزات مخالف مہم کا وہ خیر مقدم کرتے ہیں لیکن وہ پونچھ میں سماج کے سینکڑوںکمزورطبقہ جات کے لوگوں کو لیکر فکر مند ہیں جنہیں محکمہ مال کی کارروائی واندراجات وغیرہ متعلق کوئی جانکاری نہ تھی اور اْن کی اراضی کی بھی ناجائز تجاوزات مخالف مہم کے لئے نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کومہم کوعملی جامہ پہناتے وقت زمین مافیا اور غرباکے درمیان فرق کرنا چاہئے نہیں تا سماج کے کمزور طبقہ جات اور غریب لوگوں پر حکومت کی اِس کارروائی کو بہت غلط اثر پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے حالیہ اقدام سے سینکڑوں لوگ متاثر ہوں گے لیکن اپنی پارٹی ایسا ہونے نہیں دے گی۔ ہم کسی ایک بھی غریب کے گھرکو توڑنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسی کسی بھی مہم سے باز رہے۔شاہ محمد تانترے نے کہاکہ انتظامیہ اقتدار کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ لوگوں کے خلاف پے در پہ فیصلے لئے جارہے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ جمہوری اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لئے ریاستی درجہ بحال کیاجائے اور اسمبلی انتخابات کا جلد سے جلد انعقاد ہوگا۔احتجاج کے بعد اپنی پارٹی لیڈران نے اپنے مطالبات پر مبنی ایک میمورنڈم ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کو بھی پیش کیا۔ اِس احتجاج میں الحاج بشیر خاکی، سردار سورجن سنگھ، کیپٹن بلراج دتہ، سردار راجندر سنگھ، پروفیسر رگہوبیر سنگھ، غلام رسول جانباز، چوہدری جاوید، چوہدری غلام دین، بی کے بالی، عبدالجبار تانترے، اقبال تانترے، رشید صوفی، عمران خان وغیرہ بھی شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا