سروڑ ٹول پلازہ اور سمارٹ میٹروں کی تنصیب کیخلاف اپنی پارٹی کا احتجاج

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی نے سروڑ میں ٹول ٹیکس وصول کرنے اور جموں میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کیخلاف احتجاج کیا۔ موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اپنی پارٹی او بی سی ریاستی صدر بھگت رام کے زیر اہتمام وارڈ نمبر59پلوڑہ میں احتجاج منعقد ہوا جس میں پارٹی لیڈران نے عوام کے دیرینہ مطالبات پر توجہ نہ دینے پر انتظامیہ کیخلاف نعرے بلند کئے۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بھگت رام نے کہا’’ سروڑ ٹول پلازہ سے ٹیکس وصولی اور جموں میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب بند کرنے کے مطالبات کو تسلیم کرنے میں کبھی ایک تو کبھی دوسری وجہ سے تاخیر کی جارہی ہے۔ انتظامیہ لوگوں کی طرف سے اْٹھائے گئے دیرینہ مطالبات کے حق میں کام نہیں کر رہی‘‘۔انہوں نے کہاکہ ٹول ٹیکس وصولی غیر منصفانہ ہے کیونکہ شاہراہ کی حالت انتہائی خستہ ہے ، حالیہ موسلادھار بارشوں سے سانبہ میں پْل بہہ جانے کی وجہ سے ٹریفک کو کٹھوعہ کے گاوں کی طرف موڑ دیاگیاہے جہاں گھنٹوں جام لگا رہتا ہے، اس لئے بلا تاخیر ٹول پلازہ کا مسئلہ حل کیاجانا چاہئے۔دریں اثنائ اپنی پارٹی ایس سی ریاستی صدر بودھ راج بھگت نے بھی جموں میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کی مخالفت کی۔انہوں نے کہاکہ جے پی ڈی سی ایل حکام کی غلط پالیسی کی وجہ سے سماج کے تمام طبقہ جات کے لوگ یکساں متاثر ہوئے ہیں۔ احتجاجی مظاہروں اور سخت مخالفت کے باوجود سمارٹ میٹروں کی تنصیب کا عمل جاری ہے۔ دونوں لیڈران نے جموں میں روز بروز لوگوں کے مسائل میں ہورہے اضافے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ پرزور دیاکہ اِنہیں حل کیاجائے۔اس موقع پر جوموجود تھے، اْن میں اپنی پارٹی سنیئر ضلع نائب صدر جموں اربن وائی بہو مٹو، صوبائی سیکریٹری یوتھ ونگ ویشال زوتشی، سنیئر لیڈر اپنی پارٹی شیوانی کول، ضلع صدر او بی سی اپنی پارٹی ست پال، کلدیپ راج ، سونو کشیپ ، ریشی ٹھیکدار اور ارون مہرہ بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا