نمازِ جنازہ میں شرکت،غمزدہ کنبے کیساتھ اِظہارِ ہمدردی
پھاگسو(کشتواڑ)؍؍سابق وزیر ونائب صدرجموں وکشمیرپردیش کانگریس کمیٹی غلام محمد سروڑی نے ریٹائرڈفاریسٹردین محمد قاضی کے انتقال پرگہرے رنج والم کااِظہارکیاہے۔محمد دین قاضی سب ڈویژن ٹھاٹھری کے پھاگسوعلاقہ سے تعلق رکھتے تھے جوگذشتہ روزمختصر علالت کے بعد اِس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔قاضی کے انتقال کی خبرملتے ہی غلام محمد سروڑی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے پہنچے۔سروڑی نے مرحوم کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہاکہ وہ انتہائی نیک سیرت اور شریف النفس شخصیت کے مالک تھے ۔اُنہوں نے کہاکہ مرحوم نے محکمہ جنگلات میں اپنی بے لوث خدمات پیش کی ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ اُنہوں نے کہاکہ مرحوم نے انتہائی جانفشانی اوردیانتداری سے اپنے فرائض انجام دئیے اور سبکدوشی کے بعد اپنے اہل وعیال میں ایک خوشحال زندگی بسرکی۔سروڑی نے اللہ تعالیٰ سے دعاکی کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاکرے۔اُنہوں نے غمزدہ کنبے کیساتھ گہری ہمدردی کااِظہارکرتے ہوئے بارگاہِ الٰہی سے دعاکی کہ وہ انہیں یہ غم برداشت کرنے کی قوت بخشے۔