سرور میں ٹول ٹیکس کی آڑ میں جموں کے لوگوں کو لوٹا جارہاہے:محبوبہ مفتی

0
0

سرور ٹول پلازا تنازعہ : مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملاقی ہونگے: رویندر رینا
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں کے سرور میں لگائے گئے ٹول ٹیکس کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے حکومت ہند کو اس بات کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ ضرورت سے زیادہ ٹول ٹیکس عائد کرتی ہے جو ان کے خیال میں جموں کے لوگوں پر اضافی بوجھ بن رہا ہے۔پوسٹ کی گئی ٹویٹ میں جموں کے باشندوں کی حالت زار پر روشنی ڈالی گئی ہے جنہیں محبوبہ مفتی نے حد سے زیادہ ٹول ٹیکس کی شکل میں’’عوام مخالف کارروائی‘‘کے طور پر تعبیر کیا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ ان ٹول چارجز کے خلاف جاری مظاہروں کے باوجوداس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی واضح ردعمل یا حل نہیں ملا ہے۔محبوبہ مفتی کی ٹویٹ نے اس سمجھی جانے والی استثنیٰ پر روشنی ڈالی جس کے ساتھ ٹول ٹیکس وصولی کیا جارہا ہے، یہ بتاتا ہے کہ اعلیٰ حکام کی مبینہ غیر واضح منظوری کی وجہ سے ٹول ٹیکس کا نظام فروغ پا رہا ہے۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مسٹر نتن گڈکری مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز، سے ٹویٹ کے ذریعے ان سے مداخلت کرنے اور صورتحال کی تحقیقات کرنے پر زور دیا۔’’جی او آئی سرور میں ٹول ٹیکس کی آڑ میں بے تحاشا رقومات بٹور کر جموں کے لوگوں کو لوٹا جارہاہے۔پی ڈی پی صدر نے کہاکہ اس عوام دشمن اقدام کے خلاف مظاہرے کئے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی جواب یا تدارک دیکھنے میں نہیں آرہا ہے۔ٹول ٹیکس مافیا بنتا جارہا ہے،’’ کیونکہ ایسا لگتا ہے کہ اسے خاموش طاقتوں سے منظوری حاصل ہوئی ہے‘‘۔ انہوںنے محبوبہ مفتی نے نتن گڈکری سے اس پر غور کرنے کی درخواست کی ہے۔بھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینا نے بدھ کے روز کہاکہ سرو رٹول پلازا تنازعے کو بہت جلد حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ معاملہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ، وزیراعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت کے ساتھ اٹھایا گیا ہے اور جمعرات کے روز بھاجپا کا ایک وفد نئی دہلی بھی جائے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک سروس ٹول پلازا کا تعلق ہے تو میں یہ بتادینا چاہتا ہوں کہ ابھی تک ایکسپرس ہاوے پر کام مکمل نہیں ہوا لہٰذا اس ٹول پلازا کی کوئی قانونی حیثیت ہی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھایا گیا اور انہوں نے نیشنل ہاوے اتھارٹی کے چیرمین کے ساتھ بات کی۔رویندر رینا نے کہاکہ نیشنل ہاوے اتھارٹی کے چیرمین نے کہاکہ بہت جلد ایک اعلیٰ سطحی وفد جموں کا دورہ کرئے گا۔انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے کہنا پڑ رہا ہے کہ اس مسئلے کو لے کر کئی افراد نے احتجاج کیا جنہیں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ان کے مطابق یوا سبھا کے لیڈروں کے خلاف مقدمات واپس لینے کے حوالے پولیس سربراہ سے بات کی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بھاجپا کا ایک وفد جمعرات کو دہلی جا کر ٹول پلازا کا مسئلہ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ اٹھائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔بی جے پی صدر نے بتایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ معاملہ جلد ازجلد حل ہوجائے۔ واضح رہے کہ یوا لیڈروں کی گرفتاری کے خلاف لوگوں میں بھاجپا کے تئیں سخت ناراضگی پائی جارہی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا