سرنکوٹ کی پنچایت ملہان میں مدینہ مسجد شریف کا لینٹر جوش و جذبے سے ڈالا گیا

0
0

ضلع بھر کے مقتدر علمائے کرام اور عام عوام نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍آج یہاں پنچایت ملہان موضع میدان سرنکوٹ میں مدینہ مسجد شریف کا لینٹر نہایت عقیدت و جذبات کیساتھ ڈالا گیا جس میں علمائے اہلسنت کیساتھ عوام اہلسنت بالخصوص عوام ملہان نے جوش و خروش کیساتھ شمولیت کی۔ عوام ملہان نے مسجد شریف کا لینٹر جوکہ قریب 1800اسکئرفٹ تھا بغیر کسی معاوضہ کے ڈالا اور علمائے اہلسنت و جماعت کیساتھ دانشوران عظام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر علمائے اہلسنت نے اپنے اپنے خیالات کا بھی اظہار فرمایا۔ ملہان کے دہ امام حافظ عبد القدیر اشرفی ثقافی نے کہا کہ میں بحیثیت دہ امام ملہان آپ تمام تشریف لانے والے احباب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی حاضری و خدمات قبول فرماکر بہترین بدلہ عطائ فرمائے۔ انہوں نے جہاں خصوصی طور ذکر کرتے ہوئے ملہان کے ان غیور سنی مسلمانوں کو جنہوں نے لینٹر کا مکمل بیڑا اٹھایا ہوا تھا سلام محبت پیش کیا وہیں مولانا قمر الزماں قادری مولانا بشارت حسین ثقافی مولانا محمد معشوق اشرفی مولانا طفیل احمد اشرفی مفتی معروف حسین اشرفی مولانا حافظ محمد اکرم رضوی مولانا ظہیر قادری مولانا قاری اشرف اشرفی مولانا عبد المجید مولانا عبد الخالق حافظ دانش فردوس حافظ باسط اشرفی و معززین علاقہ الحاج خواجہ محمد شفیع الحاج خلیل احمد سابقہ سرپنچ ملہان چوکیدار محمد لطیف ممبر محمد مشتاق ڈاکٹر خواجہ امیر الدین خواجہ محمد دین ٹھیکدار خواجہ فردوس اقبال فوجی پرویز چوہان حوالدار محمد فاروق چوہان ڈاکٹر محمد اشرف ودیگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان تمام شخصیات نے اپنے قیمتی اوقات میں سے وقت نکال کر اللہ تعالیٰ کے گھر کو دیکھا اور ہمارے حوصلوں کو تقویت دی۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے مدینہ مسجد شریف کے جملہ معاونین کا ذکر کرتے ہوئے ٹھیکدار علا دین جموں سیٹھ سرفراز احمد درابہ و لیکچرر فاروق احمد ملہان والوں کے تعاون کو خوب سراہا اور امید جتائی کہ آئندہ بھی مسجد شریف کے بقیہ کاز میں ان حضرات کا تعاون و ساتھ جاری رہے گا۔ لائق صد افتخار ہیں مولانا نور حسین نقشبندی و نذیر حسین جنہوں نے اپنی ملکیت اراضی کو اللہ تعالیٰ کے گھر کے لئے وقف کیا۔ واضح رہے اس موقع پر لنگر کا بھی اہل محلہ نے بہترین انتظام کیا تھا جسمیں الحاج جمال دین شیخ و حاجی ثناء اللہ شیخ نے اپنی خدمات پیش کیں علاوہ ازیں مستری اقبال صاحب سہڑی خواجہ ماسٹر منظور محمد شفیع حاجی عبد الخالق مختار احمد قریشی ظہیر عباس شوکت حسین شرافت وعمر کے علاوہ تمام اہل محلہ پیش پیش رہے۔ تمام قارئین سے گزارش ہے کہ مسجد شریف کے بقایہ کام میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ثواب دارین حاصل کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا