سرنکوٹ میں مہتم بالشان یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد۰ایس ڈی ایم سرنکوٹ رضوان اصغر قریشی نے قومی پرچم لہرایا

0
0

مختلف سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں کے طلبہ وطالبات نے رنگا رنگ تمدنی وثقافتی پروگرام پیش کئے
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍؍مرکزکے زیر انتظام جموں وکشمیر میں جہاں نہایت جوش وخروش سے ملک کا 75 واں یوم جمہوریہ منایا گیا وہیں ضلع پونچھ کے سب ڈویڑن سرنکوٹ میں مہتم بالشان یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سرکاری سیکورٹی اہلکار سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں کے طلبہ وطالبات لیکچررز اساتذہ وعملہ محکمہ جات حکام وملازمین کے علاوہ شہریوں کا جم غفیر تھا تقریب کے خصوصی سب ڈویڑنل مجسٹریٹ رضوان اصغر قریشی نیپرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی اور سب ڈویڑن سرنکوٹ کے عوام سے خطاب کیا موصوف نے دوران خطاب ہندوستان کو دنیا کی واحد مملکت جمہوریہ قرار دیتے ہوئے کہا روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آزادی کا سورج طلوع ہوتے ہی ہمارے ملک کے عظیم رہنمائوں اور دانشوراں کی کڑی کوششوں کے باوجود ا?ج ہی کے دن 1950 میں ملک نے اپنا آئین مرتب کرکے لاگو کیا جس میں ایک خودمختار جمہوریت کا قیام عمل میںلایا گیا جس ہر شہری کو فخر وناز ہے ہندوستان کی تہذیب کے مطابق یہاں مذہبی بھائی چارہ ا?پسی ہم ا?ہنگی ترقی وخوش حالی کا ماحول ہے جو کہ اقوام عالم میں فقید المثال ہے ہمارے ملک نے تعلیم زراعت توانائی سائنس وٹکنالوجی اور دفاع کے معاملے میں دنیا کے ترقی پذیر مملک پر سبقت حاصل کولی ہے جبکہ عوام کی سہولیات کے لئے زندگی کے ہر اقسام وانواع کے کثیر المقاصد پراجیکٹس تیار ہوئے مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر ترقی کی راہوں پر گامزن ہے اور بالخصوص سب ڈویڑن سرنکوٹ نے زندگی کے مختلف شعبہ جات میں ترقی کر لی ہے سرکار کی جانب سے ڈگری کالج کا قیام ہوا ہے جس میں طلبہ طالبات علم وہنر کی بنیاد پر ترقی کی راہوں کے متلاشی ہوں گے علاوہ ازیں کھیلوںکے سلسلہ میںدیکھا جائے تو ہر پنچایت میں ایک منی اسٹیڈیم اور قصبہ میں ایک وسیع اسٹیڈیم معرض وجود میں ا?یا ہے ھس سے نوجوان طبقہ کھیل کود میں مصروف رہنے سے منشیات ونشیلی ادویات سے اجتناب کرے گا اور جسمانی نشوونما میں سدھار ا?ئے گا صحت وطب کی بات کی جائے تو سب ڈسٹرک ہسپتال میں ماہر ڈاکٹرز وعملہ موجود جہاں پہلی بار لیپر سرجری شروع ہوچکا ہے اور آکسیجن پلانٹ بھی نصب ہوچکا اور قابل کار ہے اور تعمیری امورات جاری وساری ہیں محکمہ پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے 28 سڑکیں نبارڈ منصوبہ کے تحت منظور ہوئیں جس میں 90 کلومیٹر لمبائی پر مشتمل سڑکوں کا کام مکمل ہوا ہے 21 کلو میٹر سڑکوں پر تارکول بچھانے کا کام تکمیل ہوچکا ہے جن سڑکوں پر جنگلات کی وجہ تعمیری کام تعطل کا شکار تھا وہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ڈی ایف او پونچھ کی انتھک کاوشوں کے باعث شروع کیا گیا اور جلد ہی تکمیل ہونے کا امکان ہے پی ای اے وائی کے تحت 336 مکانات منظور ہوئے جن میں سے 168 مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی اور باقی زیر تعمیر ہیں میونسپلٹی سرنکوٹ میں 140 ترقیاتی منصوبہ جات کے تحت کام شروع کئے گئے جن میں 182 کام تکمیل ہوچکے ہیں باقی ماندہ کام چل رہیں محکمہ دیہی ترقی ایریا ڈولپمنٹ کے تحت 283 امورات کی شروعات ہوئی جس میں 157 امورات کو مکمل کرلیاگیا ہے اور باقی 111 کام زیر تعمیر وتشنہ تکمیل ہیں پی ایم اے بی پی ایل زمرہ میں آنے والے کنبہ جات کو 11275 مکانات کی منظوری دی گئی جس میں سے 7872مکانات کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے موصوف نے سرنکوٹ عوام کو جفاکش و محنتی قراردیتے ہوئے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا بعد ازاں مختلف اسکولوں سے آئے طلبہ وطالبات کے رنگارنگ تمدنی و ثقافتی پروگرامز نے سامعین و شائقین کے دل موہ لئے جس پر عوام نے انہیں داد تحسین سے نواز تقریب کا اختتام پر طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے اس حسین موقع پر پریس ایسوسی ایشن سرنکوٹ کو معاشرہ سوسا ئٹی کو ترقیاتی نہج پر لانے کی غرض سے حکام وعوام کے مابین افہام وتفہیم اور حقائق کی روشنی میں مسائل ابھارنے پر بے لوث خدمات سرانجام دینے کی صلاحیتوں کاسراہاتے ہوئے تغمہ واسناد سے نواز گیا اور ناظم اسٹیج نے آخر میں سب مندوبین کا شکریہ ادا کیا واضح رہے اس موقع پر مختار احمد منہاس پرنسپل ماڈل ہائر اسکینڈری بوائز سرنکوٹ محمد یوسف چودھری بلاک میڈیکل آفیسر سرنکوٹ نثار احمد بھٹی رینج آفیسر سرنکوٹ ایس ایچ سرنکوٹ مختلف محکمہ جات کے سب ڈویژن انجینئرز سابق پنچایتی عہدیداران و نمائندگان ومعزز شہری موجودتھے یاد رہے سرفراز احمد ایگزیکٹو انجینئر محکمہ پی ڈی ڈی محمد فارق ہارٹیکلچر آفیسر سرنکوٹ محمد فاروق ایگزیکٹو انجینئر پی ایم جی ایس وائی سرنکوٹ گیارہ سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ وطالبات نے پرگرام می حصہ لیا جس میں گورنمنٹ سٹی مڈل اسکول سرنکوٹ پہلی ایس ایس سدن سرنکوٹ دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ ماڈل بوائز ہائع اسکینڈری اسکول سرنکوٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا