سرنکوٹ میں عبدالحمید خان منہاس نے پہاڑی ایکتا اور حق رائے دہی بابت اجلاس کی صدارت کی

0
106

کہابے جی پی کا احسان چکانے کے لئے اعلیٰ قیادت کے عندیہ کا کریں گے انتظار : مقررین
لازوال ڈیسک
سرنکوٹ// سرنکوٹ کی معروف شخصیت سردار عبدالحمید خان منہاس کی صدارت میں پہاڑی طبقہ سے تعلق رکھنے والی عوام کی ایک غیر معمولی جائزہ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی رہنماوں اور مندوبین نے پہاڑی طبقہ کے دیرینہ مطالبہ کو وعدہ وفا کرنے پر بی جے پی کے کہنہ مشق سیاستدان اور ملک کے وزیر اعظم نریندرمودی امیت شاہ راج ناتھ ودیگران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان ریاستی سیاستدانوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا پچھلی کئی دہائیوں سے طبقاتی منافرت کی بنا پر ووٹ لیکر عوام کو ترقیاتی امور سے محروم رکھا جس سے خطہ پیرپنچال کو نقصان ہوا جس کی تلافی کے لئے صدیاں درکار ہیں۔
انھوں نے بابانگ دھل کہا کہ پہاڑیوں کو ایس ٹی زمرہ میں لانے والے سیاسی رہنماؤں بالخصوص بی جے پی کے مرہون منت ہیں ان سے ہمارا وعدہ تھا کہ ہم مستقبل قریب میں آپ کے احسان مندی کا صلہ ووٹ وسپورٹ کے ذریعہ کریں مگر نہ جانے کس مصلحت کے پیش نظر پارلیمانی حلقہ انتخاب کے لئے اپنا امیدوار میدان میں نہیں اتارا مگر غور وخوض کے بعد ہم اس نہج پہ پہنچے ہیں کہ جن لوگوں نے پہاڑیوں کے ایس ٹی درجہ کی شدید مخالفت کی ان کے خلاف ووٹ ڈالیں گے یا بی جے پی اعلیٰ قیادت کے عندیہ کا انتظار کریں گے ۔
مقررین میں چند ایک نے کہا کہ جموں وکشمیر کے حقوق کی بازیابی کے لئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی جو راجوری اننت ناگ کی پارلیمانی امیدوار ہیں وہی مناسب ہیں انھیں ہی ووٹ ڈال کر کامیاب کریں کیونکہ وہ پہاڑی طبقہ کے ایس ٹی درجہ کی مخالف نہیں سینئر لیڈران نے عوام سے کہا کہ بی جے پی سرکار نے گوجروبکروال اور پہاڑیوں کو برابر حقوق دیکر ہمیشہ کے لئے ایک طبقاتی جنگ وخلفشار کو ختم کیا اس موقع پر پی ڈی پی سینئر لیڈر ایڈوکیٹ شوکت منہاس پی ڈی پی ضلع صدر ایڈوکیٹ ماجد خان الحاج محمد افضل خان محمد عظیم ملک محمد اشرف پی ڈی پی سینئر لیڈر ایڈوکیٹ مرتضیٰ خان پی ڈی پی جنرل سکریٹری عبدالطیف قریشی نے ودیگران نیعوام نے خطاب کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا