سرنکوٹ میں سیلاب متاثرہ کنبوں کو معاوضہ دیاجائے:یاسر خان

0
0

لازوال ڈیسک
سرنکوٹ؍؍اپنی پارٹی ترجمان ایڈووکیٹ یاسر خان نے قصبہ سرنکوٹ میںانسداد ِسیلاب کے لئے موثر اقدامات اْٹھانے میں انتظامیہ کی ناکامی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے جس وجہ سے حالیہ بارشوں کے دوران آئے سیلاب کے بعد لوگ اپنے مکانات چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔سرنکوٹ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یاسر خان نے کہاکہ موسلادھار بارشوں کے بعد نالہ بلاک ہوگیا جس وجہ سے آئے سیلاب سے قصبہ سرنکوٹ میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ پریس کانفرنس میں ایڈووکیٹ ممتاز شاہ اور توصیف خان بھی اْن کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ میونسپلٹی اور دیگر حکام سے لوگوں نے بارہا گذارش کی کہ بلاک ایج کو ہٹانے کے لئے جے سی بی دی جائے تاکہ سیلابی پانی اْن کے گھروں میں داخل نہ ہو لیکن انتظامیہ نے کوئی مدد نہ کی جس سے لوگوں کا بھاری مالی نقصان ہوا۔انہوں نے محکمہ انسداد ِ سیلاب و آبپاشی اور میونسپل کمیٹی سرنکوٹ کی نااہلی ولاپرواہی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سال قبل بھی ایسی ہی تباہی ہوئی تھی لیکن انتظامیہ نے ہوش کے ناخن نہ لئے۔قصبہ میں نکاسی آب نظام کو بہتر بنانے کے لئے مطلوبہ اقدامات نہ اْٹھائے گئے۔انہوں نے ایل جی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرہ کنبوں کو معقول معاوضہ فراہم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے جن جن لوگوں کے مکانات کو عارضی نقصان ہوا ہے، کو بھی معاوضہ دیاجائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا