عوام میں غصے کی لہر ،سماجی کارکنان نے انصاف کی مانگ کی
لازوال ڈیسک
پونچھ؍؍سرنکوٹ مڑہوٹ کے علاقہ میں ایک نوجوان لڑکا الفت کسانہ والد مرحوم لعل حسین کسانہ کو سرنکوٹ تھانہ سے لاش بر آمد ہوئی۔اطلاعات کے مطابق الفت کی لاش کو رات کے حصے میں ہی دفنایا گیا۔اس سلسلے میںعوامی حلقوں میں غم و غصہ پایا جا رہا ہے جہاں عوامی حلقوں نے سوالیہ عائد کرتے ہوئے کہا کہ مڑہوٹ کے نوجوان الفت پر اتنا ظلم کیوں ہوا؟ اور اس کی موت تھانے میںکیسے واقع ہوئی ۔اس غم کے موقع پرسماجی کارکن سید ساحل بخاری مشیرآل انڈیا تنظیم علمائے اسلام پونچھ،حضرت مولانا مفتی سید فرید حسین شاہ مصباحی نقشبندی صدر آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام جموں وکشمیر،حضرت مولانا محمد سخی خان نعیمی چیئرمین آل انڈیا تنظیم علمائے اسلام،شعبان رضا چشتی چیئرمین نظامیہ ویلفیئر ٹرسٹ،سید شاہد بخاری،حافظ ایاز رضا،مولانا قاری مزمل رضا،مولانا سید اخلاق کاظمی،مولانا سید طاہر بخاری،مولانا سید ظفر شاہ قادری،مولانا جاوید رضا فیضی،سماجی کارکن ریاض مغل،حافظ محمد اسرار رضانے اس واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میںانہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔انہوں نیضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اس نوجوان کی تھانے میں ہوئی موت کی تحقیقات کی جائیں۔