سرمنڈواتے ہی اولے پڑے!بھاجپا کو جموں وکشمیرمیں شدید ناراضگی کا سامنا جموں میںبھاجپا صدر دفتر پر شدید ہنگامہ آرائی ؛؛44اُمیدواروں کی فہرست منسوخ، نئی فہرست میں پہلے مرحلے کے 16امیدواروں کے نام شامل

0
0

جموں؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے چوالیس اْمیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کرنے کے بعد سخت عوامی ردعمل اور پارٹی کارکنان کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ صورتحال اس قدر خراب ہوئی کہ پارٹی کو فوری طور پر فہرست منسوخ کرنی پڑی اور صرف پہلے مرحلے کے پندرہ اْمیدواروں کی فہرست جاری کرنی پڑی۔جبکہ ایک اُمیدوار پرمشتمل دوسری فہرست بھی فوری طورپرجاری کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے پیش نظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر پیر کے روز اپنے امیدواروں کی پہلی اور لگ بھگ مکمل فہرست جاری کر دی جس میں44نام شامل کئے گئے چونکہ یہ انتخابات، جو کہ سیاسی منظرنامے کو یکسر تبدیل کر سکتے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ پارٹی نے تجربہ کار اور نئے چہروں کا ایک متوازن امتزاج پیش کیا ، جس کا مقصد نہ صرف اپنے روایتی ووٹر بیس کو مضبوط کرنا ہے بلکہ نئی حلقوں میں بھی اپنی جگہ بنانا ہے۔ پارٹی قیادت نے اس فہرست کو تیار کرنے میں کافی غور و فکر کیا ہے تاکہ عوام کی امنگوں کو پورا کیا جا سکے اور ایک مضبوط حکومت کی تشکیل کی جا سکے۔
یہ فیصلہ نئی دہلی میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت، بشمول وزیراعظم نریندر مودی، قومی صدر جے پی نڈا، وزیرداخلہ امیت شاہ، اور دیگر سینئر عہدیداران کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔ تاہم، فہرست کی فوری منسوخی نے پارٹی کے نظم و ضبط پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ پارٹی کو اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ابھی مزید کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ کارکنان کا اعتماد بحال کیا جا سکے۔
جموں دفتر پر پارٹی کارکنان اور لیڈران کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے موجودہ قیادت پر شدید تنقید کی۔ اس کے نتیجے میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو نہ صرف جاری کردہ فہرست واپس لینا پڑی بلکہ سوشل میڈیا سے بھی اس فہرست کو ہٹانے کی ہدایت جاری کی گئی۔
نئی فہرست میں پہلے مرحلے کے مندرجہ ذیل سولہ اْمیدواروں کے نام شامل کیے گئے ہیں:
۰پانپور (حلقہ 32): انجینئر سید شوکت غیور اندرابی
۰راجپورہ (حلقہ 35): ارشید بھٹ
۰شوپیان (حلقہ 37): جاوید احمد قادری
۰اننت ناگ مغرب (حلقہ 43): محمد رفیق وانی
۰اننت ناگ (حلقہ 44): ایڈوکیٹ سید وجاہت
۰سری گفوارہ-بجبہاڑہ (حلقہ 45): صوفی یوسف
۰شانگس اننت ناگ مشرق (حلقہ 46): ویرجی سراف
۰اندرول (حلقہ 48): طارق کین
۰کشتواڑ (حلقہ 49): سوشری شگن پریہار
۰پاڈر-ناگسینی (حلقہ 50): سنیل شرما
۰بھدرواہ (حلقہ 51): دلیپ سنگھ پریہار
۰ڈوڈہ (حلقہ 52): گجائے سنگھ رانا
۰ڈوڈہ مغرب (حلقہ 53): شکتی راج پریہار
۰رام بن (حلقہ 54): راکیش ٹھاکراور ۰بانہال (حلقہ 55): سلیم بھٹ شامل ہیں۔تاہم بعدازاں وادی سے بھاجپانے ایک اوراُمیدوار کی الگ سے فہرست جاری کرتے ہوئے اسمبلی حلقہ42کوکڑناگ(ایس ٹی)سے چوہدری روشن حسین گجرکومیدان میں اُتاراہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا