سرمد حفیظ نے واتھورہ میں کئی ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا 

0
0

اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کیلئے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت ۔ ڈی سی بڈگام

بڈگامسیکرٹری یوتھ سروسزاینڈ سپورٹس سرمد حفیظ نے آج واتھور ہ بلاک میں ایک عوامی پارک اور فٹ برج کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے بیک ٹو ولیج پروگرام کے تحت چاڈورہ کا دورہ کیا۔ اِس موقعہ پر ڈی سی بڈگام طارق حسین گنائی او رکئی دیگر افسران بھی موجو دتھے۔ بی ٹو وِی 2 پروگرام کے پہلے دِن آج 87پنچایت حلقوں میں یہ مرحلہ عملایا گیا۔ اس دوران سیکرٹری کھیل کود نے مقامی لوگوں ، پنچایت ممبروں اور دیگر لوگوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اُنہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ واتھورہ میں ڈگری کالج قائم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔اُنہوں نے بی ٹو وی 2کے پہلے مرحلے کے دوران ہاتھ میں لئے گئے کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ان کی بروقت تکمیل کی بھی ہدایات دیں۔ اس موقعہ پر ڈی سی بڈگام نے کئی سماجی تحفظاتی سکیموں کا جائزہ لیا اور اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھاواد دینے کے لئے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اس پروگرام کو ضلع کی ترقی کے لئے کلیدی اہمیت کا قرار دیا۔ پہلے دِن آج کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ، گرام سبھائوں کا انعقاد کیا گیا ، بیداری پروگرامو ں کا انعقاد کیا گیا او رکئی سرگرمیاں عملائی گئیں۔ مقامی لوگوں نے اِس دوران تعلیم ، بجلی ، پانی ، صحت ، آبپاشی اور دیگر شعبوں کے مسائل کو افسروں کے سامنے رکھا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا