بجلی کی غیر معینہ کٹوتی سے عوام مشکلات کا شکار
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم سرم کی امد شروع ہوتے ہی راجوری میں بجلی کی غیر معائنے کٹوتی سے عوام مشکلات میں حسب معمول سے کئی گنا زیادہ بجلی کٹوتی کی وجہ سے جہاں کاروبار پر اثر پڑ رہا ہے اس کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی اندھیرے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بجلی غائب ہونے کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم پر بھی اثر پڑ رہا ہے انتظامیہ ہر سال یہ دعوی تو کرتی ہے کہ جموں کشمیر کے صارفین کو 24 گھنٹے بجلی فراہم کی جائے گی مگر موسم سرما کی امد شروع ہوتے ہی 24 گھنٹے کے یہ دعوے 12 گھنٹوں میں اور بعض دفعہ 18 گھنٹوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں اخر کب جموں کشمیر کی عوام کو بجلی کی مشکلات سے نجات ملے گی اور کب جموں کشمیر کے صارفین کو 24 گھنٹے بجلی فراہم ہوگی اسی سلسلہ میں لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے کچھ لوگوں نے متعلقہ محکمہ و انتظامیہ سے اپیل کی کہ بجلی کی غیر معینہ کٹوتی کو ختم کیا جائے اور بجلی کی بحالی کو یقینی بنایا جائے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے صدر مقام سے بجلی غائب رہتی ہے تو دور دراز کے دہی علاقہ جات میں تو بجلی کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مشکلات ہوتی ہیں لوگوں نے کہا جموں کشمیر ایسی ریاست ہے جس میں بجلی پیدا ہوتی ہے مگر اس کے باوجود بھی جموں کشمیر کی عوام کو اندھیرے میں رہنا پڑتا ہے عوام نے کہا اخر اس کا ذمہ وار کون ہے لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے محکمہ کی طرف سے ہر ماہ بجلی کا بل بھی اتا ہے اور عوام وہ بل ادا بھی کرتی ہے مگر اس کے باوجود بھی بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات ہوتی ہے۔