سردار پٹیل نے قومی یکجہتی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی اس مقصد کیلئے وقف کردی: اتل گپتا

0
0

محکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ جموں نے "راشٹریہ ایکتا دیوس” منایا
لازوال ڈیسک

جموں// سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے طور پر منانے کیلئے آج یہاںمحکمہ اطلاعات اور تعلقات عامہ کے آڈیٹوریم میں ایک سادہ مگر متاثر کن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وہیں تقریب کے شروع میں، شرکاء نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو گلہائے عقیدت پیش کیے جس کے بعد ‘قومی سالمیت’ کا عہد کیا گیا کہ وہ قوم کی یکجہتی، سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کیلئے خود کو اور اپنی خدمات کو وقف کریں گے اور اس پیغام کو لوگوں میں پھیلانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔اس موقع پر محکمہ کی ثقافتی یونٹ کے فنکاروں نے ‘ایک بھارت شریشٹھہ بھارت’ تھیم پر دلکش پرفارمنس پیش کی، جس نے ماحول کو حب الوطنی اور قوم پرستی کے جذبے سے بھر دیا ۔وہیںاس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن اتل گپتا نے راشٹریہ ایکتا دیوس منانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے عظیم ہندوستانی قوم کے مختلف خطوں کو اکٹھا کرکے قوم کے اتحاد کو فروغ دینے میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد نے قومی یکجہتی کیلئے کام کیا اور اپنی زندگی اس مقصد کیلئے وقف کردی۔وہیںجوائنٹ ڈائریکٹر نے سب سے اپیل کی کہ وہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے اصولوں اور تعلیمات پر عمل کریں تاکہ ایک مضبوط اور متحد معاشرے کی تشکیل ہو۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن (پی آر) ڈاکٹر وکاس شرما، ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل سنیل کمار، ڈپٹی ڈائریکٹر (اے وی) دھرم پال، ایڈمنسٹریٹو آفیسر رینو شرما کے ساتھ انفارمیشن آفیسرز اور دیگر عملہ کے ارکان نے اس تقریب میں شرکت کی۔اسی طرح جموںصوبہ کے ضلعی اطلاعاتی مراکز میں بھی اس طرح کی تقریبات منعقد کی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا