سرحد سے متصل گاؤں اجوٹ میں نوگرہ مندر کا ہوا افتتاح۔

0
0
تنویر پونچھی
پونچھ// آج سرحدی ضلع پونچھ کے سرحدی گاؤں اجوٹ میں نوگرہ مندر کا افتتاح ہوا۔ آج افتتاحی تقریب میں گدی آسین گورو گوسین برج بھوشن مہاراج دہریاں کے ہاتھوں سے ہوا اس موقع پر سابق ممبر لیجسلیٹو کونسل یشپال شرما و ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہل یادو سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس پونچھ رمیش کمار انگرال آرمی کے اعلی افسران ایکس ای این پی ایچ ای راجندر سنگھ ایڈوکیٹ زمان تاج میر بھی موجود رہے واضع رہے کے اس مندر کے بنانے پر کل 35000000 پینتیس کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے مندر کی تعمیر میں سابق ممبر لیجسلیٹو کونسل یشپال شرما کا اہم رول رہا اور انہیں کی صدارت میں مندر کی تعمیر کی گئی مندر میں 2 نومبر سے رامائن پاٹھ ہون یاگیا کا ورد جاری تھا جس کا آج اختتام ہونے کے ساتھ ہی مندر کا افتتاح بھی ہو گیا اور عام عوام کی پوجا پاٹھ کے لیے مندر کو کھول دیا گیا افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں بھگتوں نے ریاست و بیرون ریاست نے شرکت کی جبکہ ور مندر کی افتتاحی تقریب میں منعقد کی گئی پوجا پاٹھ میں حصہ لیا اس دوران زائرین کے لیے پرشاد کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا