’سرحدی عوام کی راحت کے لیئے عملی اقدامات کی ضرورت‘

0
0

پیر پنجال عوامی پارٹی نے بالاکوٹ سانحہ میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے کیا اظہار ہمدردیؒٓؓٓؒٓؓؓؓبالاکوٹ میں جاں بحق ہونے والوں سے اظہار ہمدردی
نا ظم علی خان
مینڈھر //مینڈھر پیر پنجال عوامی پارٹی کے سر پرستِ اعلیٰ ایڈوکیٹ راجہ محمد عباس خان اور صدر ایڈوکیٹ چوہدری محمد یونس چوہان نے اخباری نمائندوں کو اپنے دیئے گئے مشترکہ بیان میں بالاکوٹ کے پاکستانی گولہ باری سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی اور گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت جاں بحق ہونے والے افرادکے ورثاءکو دس دس لاکھ روپے فی کنبہ بطور معاوضہ ادا کرے اور ہرمتوفی کے کنبہ کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دے۔انہوں نے کہا کہ بالاکوٹ کے عوام کی مستقل راحت کے لیئے دونوں ممالک کے حکمران آپسی گفت وشنید سے امن اور عوامی راحت کی راہ ہموار کریں تاکہ زمینی تنازعہ میں زمین پر بسنے والی رونق کو برباد ہونے سے محفوظ رہے اور روازنہ کی جنگ امن کی شکل اختیار کرے لیکن اس عظیم کارنامے کے لیئے دونوںممالک کے حکمران طبقہ کے اخلاص کی ضرورت ہے ۔ علاوہ ازیں انھوں نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ ریاست جموں وکشمیر کی سرحدوںپر بسنے والی عوام کے لیئے جموں میں کالونیاں بنائی جائیں تاکہ ریاست بھر کے بارڈر پر بسنے والے عوام وہاں پر امن ماحول میں اپنی زندگی گزاریں۔ جہاںاِ نھیں ایکس گریشاءرلیف دی جائے ۔ تاکہ انھیں بھی پر امن ماحول میسر ہوسکے اور اُنکے بچے بھی ترقی یافتہ دور میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور پر امن علاقوں میں بسنے والے عوام کے بچوں کے ساتھ ترقی کر سکیں۔ اگر ہمیشہ کی طرح امن کے قائم میں حکومت ناکام ہو جائے تو جموں وکشمیر کی تمام بارڈر کو خالی کر کے تمام رقبہ کو جنگ کی محاذ بنا لیا جائے ۔تاکہ دونوںممالک کے حکمران سیاسی زور ازمائی کر سکیں۔جسے عوام کا جان ، مال اور جائداد تو محفوظ رہ سکے اور موت حیات کی کش مکش سے نجات حاصل کر سکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا