سدرہ میں معراج نبی کی تقریب کا اہتمام

0
0

آصفہ کے قاتلوں کی حمایت کرنے والے انسانیت کے دشمن :مفتی نذیر احمد قادری
محمد شفیع رضوی
جموں// مرکزی جامع مسجد شریف سدرہ میں معراج نبی کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام اور لوگوں نے شرکت فرمائی ذکر واذکار کے ساتھ ساتھ علمائے کرام نے معراج رسول پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے آقائے دوجہاں کی تعلیمات پر پابندی کے ساتھ عمل پیرا ہونے کی تلقین فرمائی حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ اعلیٰ ادارہ اسلامیہ فاطمةالزہرا و صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ جموں مولانا مفتی نذیر احمد قادری نے آصفہ قتل کیس میں ملوث مجرموں کی حمایت میں ریلیاں نکالنے والے لوگوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور مفتی موصوف نے کہا کہ آصفہ آبروریزی اور قتل نے پوری انسانیت کو شرمسار کیا ہے اور پوری دنیا میں ریاست جموں کشمیر کا وقار گر گیا ہے چند مفاد پرست عناصر کی وجہ سے اس بدنامی میں مزید اضافہ ہوا۔ لہٰذا ہر وہ شخص جو اپنے سینے میں انسانیت کا درد رکھتا ہے وہ آصفہ کے انصاف کے لئے اور آصفہ کے مجرموں کو عبرتناک سزا دلوانے کیلئے آگے آئیں۔ تمام سیاسی سماجی تنظیمیں ذات پات رنگ و نسل قوم ومذہب سے اٹھ کر آصفہ کے انصاف کے لئے آواز بلند کریں کیونکہ یہ ظلم صرف آصفہ پر نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے درندے کا نا کوئی مذہب اور نا کو ذات ہوتی ہے جو درندے انسانیت کے سماج کے قوم کے دشمن ہوتے ہیں ان کو سخت سے سخت عبرتناک سزا ہونی چاہئے۔ وہ کسی بھی مذہب سے ہی کیوں نہ ہو مفتی نذیر احمد قادری نے کرایم برانچ کی ٹیم تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے قابل اعتماد کام کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی جسارت نہ کرے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا