چھوٹے شاہ بادشاہ کا ششماہی عرس پاک اختتام پذیر
داودخان
مینڈھر؍؍مینڈھر کے علاقہ سخی میدان کی مشہور ومعروف زیارت حضرت بابا چھوٹے شاہ بادشاہ کا ششماہی عرس پاک اختتام پذیر ہوا جس میں ضلع پونچھ راجوری اور جموں کشمیر سے تمام عقیدت مند حضرات نے شرکت کی۔
اس زیارت پر تمام جموں وکشمیرکہ اپنی مرادوں کو لے کر یہاں آتے ہیں اور ان کی مرادیں پوری ہوجاتی ہیں ۔حضرت بابا چھوٹے شاہ بادشاہ کی زیارت پر تین دن کا عرس پاک ہوتاہے جس میں پہلے دن خطمات معظمات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔
جس میں علماء کرام کہ بیان بھی ہوتے ہیں دوسرے دن ششماہی رسم عالم ادا کی جاتی ہے جس میں تمام حضرات مل جل کر ادا کرتے ہیں اور علماء کرام کہ بیان بھی ہوتے ہیں اور تیسرے دن بھی تمام حضرات اس رسم عالم کو ادا کرتے ہیں اور رسم عالم کہ ساتھ دوسرے دن تما م حضرت نے جامع مسجد چھوٹے شاہ میں جمعہ کی نماز بھی ادا کی اور وقف بورڈ سیکریٹری انسپکٹر رشید نے تمام حضرت کا شکرایہ ادا کیا۔