ست شرما نے وارڈ نمبر26 کا دورہ کیا، مقامی لوگوں کے مسائل کئے سماعت

0
0

متعلقہ انتظامیہ سے کہا نالے کی صفائی کریںتاکہ گردونواح میں صاف ستھرا اور سازگار ماحول بنایا جاسکے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے جموں ویسٹ، ست شرما نے آج وارڈ 26 کے سبھاش نگر علاقے کا دورہ کیا اور علاقے میں مقیم مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ اس کا بنیادی مقصد عوام سے بات چیت کرنا اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں جاننا تھا۔وہیںشرما کے ساتھ جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) کے کارپوریٹر ہردیپ سنگھ منکوٹیا، منڈل صدر اتل بخشی اور مقامی باشندوں اور علاقے کے سیاسی کارکنوں سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے شرما نے کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ پورے علاقے کا بڑے پیمانے پر دورہ کیا گیا اور ایک نالے کی جگہ کا بھی معائنہ کیا گیا جس پر کچھ کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ گہرے نالے کو صحیح طریقے سے ڈھانپ لیا جائے اور کوئی حادثہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ نالے کی صفائی کا عمل فوری طور پر شروع کریں تاکہ گردونواح میں صاف ستھرا اور سازگار ماحول بنایا جاسکے۔ شرما نے جموں میں صفائی مہم چلانے پر بھی زور دیا اور عوام سے بھی نیک مقصد میں آگے آنے کی اپیل کی تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے صاف ستھرے اور سرسبز ملک کی تعمیر کا خواب پورا ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا