جموںوکشمیرکے عوام کو درپیش سلگتے ہوئے مسائل مسائل پر بحث کی گئی،حکومتی عدم توجہی پراظہارِ تشویش
لازوال ڈیسک
جموں؍؍کانگریس کے سرکردہ کارکنوں کی ایک میٹنگ روپ نگر سیکٹر نمبر میں منعقد ہوئی۔ ستیش شرما ممبر اے آئی سی سی کی صدارت میں 8۔ حلقہ کھوڑ اور اکھنور کے شرکاء نے میٹنگ میں شرکت کی جہاں سلگتے ہوئے مسائل جیسے کہ CUET کے امتحانات، JKSSRBکی بھرتی کے مسائل، دوبارہ امتحان، نوجوانوں کی بے روزگاری، راشن کی کمی، بجلی کی قلت، بیوہ پنشن، OROPجیسے مسائل پر بحث کی گئی۔کانگریس ممبران جنہوں نے میٹنگ میں شرکت کی ان یں کلدیپ راج ورما سابق وائس چیئرمین، پریم سنگھ پی سی سی ممبر، پربھو سنگھ سینئر کانگریس لیڈر، اتم سنگھ پی سی سی ممبر، کیپٹن شام سنگھ سینئر کانگریس لیڈر، اشوک شرما ریٹائرڈ ڈی وائی ایس پی، نصیب سنگھ منہاس سابق سرپنچ, مدن لال کانگریس لیڈر , رتن بھاؤ کانگریس لیڈر اور نو منتخب یوتھ اسمبلی صدر اکھنور حلقہ یعنی مسٹر گنگا ساگر سنگھ منہاس نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ تمام ممبران نے نو منتخب حلقہ یوتھ صدر اکھنور کو مبارکباد دی۔ آخر میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ 7 جولائی 2023 کو دوپہر 11 بجے کھوڑ اور اکھنور حلقہ کے نومنتخب نوجوان عہدیداران/ ممبران کے حق میں ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا جائے گا۔