سترہویں لوک سبھا کا تیرھواں اجلاس اختتام پذیر

0
0

پارلیمانی تاریخ میں اس سیشن کو ایک تاریخی اجلاس کے طور پر یاد رکھا جائے گا :اوم برلا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍ گزشتہ 18 ستمبر کو شروع ہونے والا 17ویں لوک سبھا کا تیرھواں اجلاس کل دیر رات اختتام پذیر ہوا اس ساتھ ہی ایوان کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ پارلیمانی تاریخ میں اس سیشن کو ایک تاریخی اجلاس کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس سیشن کے دوران پارلیمنٹ نے نئی عمارت میں اپنا سفر شروع کی اور پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کو الوداع کہا۔ایوان کے کام کاج کے بارے میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کو بتایا کہ 18 ستمبر 2023 کو شروع ہونے والا اجلاس، جس میں 04 نشستیں ہوئیں، تقریباً 31 گھنٹے تک جاری رہیں۔مسٹر برلا نے کہا کہ اجلاس کے دوران ایوان کی کاکردگی 132 فیصد رہی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سیشن کے دوران ایک سرکاری بل پیش کیا گیا اور ایک بل منظور کیا گیا۔لوک سبھا کے اسپیکر نے ایوان کو مزید بتایا کہ 19 ستمبر 2023 کو پیش کیے گئے آئین کے (128 ویں ترمیمی) بل پر 9 گھنٹے 57 منٹ تک بحث جاری رہی۔ بحث میں 60 اراکین نے حصہ لیا جن میں 32 خواتین اراکین بھی شامل تھیں۔ بل کو آئینی دفعات کے مطابق دو تہائی اکثریت سے منظور کر لیا گیا۔مسٹر برلا نے یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کردہ "آئین ساز اسمبلی سے پارلیمانی سفر کے 75 سال – کامیابیاں، تجربات، یادیں اور سیکھنے” کے موضوع پر 6 گھنٹے 43 منٹ تک بحث جاری رہی جس میں 36 اراکین نے حصہ لیا۔لوک سبھا کے اسپیکر نے مطلع کیا کہ 21 ستمبر 2023 کو مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے "چندریان 3 مشن کی کامیابی اور خلائی شعبے میں ہمارے ملک کی دیگر کامیابیاں” کے موضوع پر بحث کا آغاز کیا جو 12 گھنٹے 25 منٹ تک جاری رہی اور 87 اراکین اس میں شریک تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا