سب ڈسٹرکٹ ہسپتال درہال ملکاں میں ڈاکٹر بلال مٹو کے اعزازمیں شاندار الوادعی تقریب

0
0

درہال کی عوام ڈاکٹر مٹو کو انکے بہترین اخلاق، اور گراں قدر خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے گی:مقررین
زبیر ملک
درہال؍؍ گورنمنٹ کے ایک حکمنامے کے مطابق سب ڈسٹرکٹ ہسپتال درہال میں گزشتہ گیارہ سال سے کام کرنے والے ڈاکٹر بلال احمد مٹو کا تبادلہ واپس کشمیر ہوا۔ لوگوں نے کہا یہ خبر سن کر یقیناً دل میں بہت دکھ ہوا کہ ہم ایک بہترین انسان، بہترین ڈاکٹر کی خدمات سے محروم ہو گئے ہیں۔ اب چونکہ تبادلہ سروس کا ایک حصہ ہے جو آج آیا ہے کل اس نے جانا ہے لیکن درہال کی عوام ڈاکٹر بلال احمد مٹو کو انکے بہترین اخلاق، اور گراں قدر خدمات کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھے گی،،، ڈاکٹر بلال مٹو نے اپنی گیارہ سالہ سورس کے دوران چوبیس گھنٹے درہال کے لوگوں کی خدمت کی،،، چوبیس گھنٹوں میں انہوں نے کبھی کسی کو انکار نہیں کیا،، جہاں کوئی ملا اسکو وہاں دیکھا ہر وقت ہر حال میں خوش اخلاقی کا مظاہرہ کیا اور ایک بات بڑی اہم تھی اللہ پاک نے انکو بہترین قابلیت سے نوازا ہوا تھا اور اللہ پاک نے انکے ہاتھ میں شفا دی ہوئی تھی جو بھی مریض آتا تھا وہ اللہ پاک کی عطا سے شفا پا کر جاتا تھا۔چلو خیر آج ان کا تبادلہ ہوا،،،، ہمیں بہت دکھ ہوا ہے،، پوری درہال کی عوام ڈاکٹر بلال احمد مٹو کو انکی گراں قدر خدمات کی وجہ سے انکو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ پاک ڈاکٹر صاحب کو سلامت رکھے مزید ترقی سے نوازے،، انکے بچوں کو اللہ پاک دن گیارہویں رات بارہویں ترقی عطا فرمائے،، درہال کی پوری یوتھ کی طرف سے اور بالخصوص قائد قوم و ملت اقبال ملک کی طرف سے ڈاکٹر بلال احمد مٹو کو انکی بہترین گیارہ سالہ سروس پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ڈاکٹر بلال احمد مٹو نے واقعی چوبیس گھنٹے درہال کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے جسکی وجہ سے آج وہ بہترین اعزاز کے ساتھ درہال سے جا رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا