آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ میں محکمہ صحت کی جانب سے جمعہ روز ایک کیمپ کے دوران روٹری کلب کے تحت 80 مریضوں کے مفت آنکھوں کے آپریشن کیے گیے ہیں ۔وہیںبی ایم او سرنکوٹ ڈاکٹر یوسف کے نگرانی میں روٹری کلب این جی او کی ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک دن میں سرنکوٹ ہسپتال میں آنکھوں کے 80 آپریشن کیے گیے۔ اس موقع پردو ماہرِ ڈاکٹر ممبئی سے جبکہ ایک جموں سے شامل تھے ۔ان کے ہمراہ انیستھیسیا ڈاکٹر قمرالنساء بھٹی بھی موجود رہیں ۔تاہم بی ایم او سرنکوٹ نے صبح سے ہی اپنے پورے عملہ کو متحرک رکھا ہوا تھااور یہ سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا۔