میاں الطاف احمد اننت بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے: غلام احمد میر
یواین آئی
سری نگر؍؍سینئر کانگریس لیڈر غلام احمد میر نے امید ظاہر کی ہے کہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف احمد اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں الطاف اس سیٹ کے لئے سب سے بہترین امید وار ہیں۔
موصوف کانگریس لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ وہ میاں الطاف احمد کے ہمراہ تھے جنہوں نے مذکورہ سیٹ کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کئے۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کی انڈیا لائنس کی پارٹیوں، خواہ وہ چھوٹی پارٹیاں ہیں یا بڑی پارٹیاں ہیں، کی طرف سے میاں الطاف احمد سب سے بہترین امید وار ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘امید ہے کہ وہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔