سب انسپکٹر محمد ریاض خان محکمہ پولیس میں 39سال کی خدمات کے بعدسبکدوش

0
0

دوست واحباب، عزیز واقارب سمیت کئی سیاسی ،سماجی و صحافتی شخصیات نے نیک تمنائیں پیش کیں
سرفرازقادری

مینڈھر؍؍سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر کے گاؤں ٹھیرہ ٹوپہ سے تعلق رکھنے والے محمد ریاض خان ولد محمد افسر خان محکمہ پولیس میں39سال 3ماہ کی کامیاب ملازمت کے بعد پولیس کی (سی آئی ڈی ونگ)سے بطور سب انسپکٹر سبکدوش ہوئے ہیں۔ان کے اعزاز میں ایس ایس پی سی آئی ڈی دفتر کنال روڈ جموں میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا جس میں ایس ایس پی سی آئی ڈی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت متعدد اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے محمد ریاض خان کو کامیاب ملازمت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے انہیں انتہائی ایماندار، دیانتدار افسر قرار دیا۔ایس ایس پی موصوف نے کہاکہ ایسے ملازمین ہی محکمہ پولیس کی کامیابی کا راز ہیں، وہ محکمہ کے لئے ایک اثاثہ تھے جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی‘‘۔ محمد ریاض خان کو سی آئی ڈی ونگ میں ایمانداری ودیانتداری کی علامت کے بطور پیش کیاجاتا رہا ہے۔ سب انسپکٹر محمد ریاض خان 1984میںبطور کانسٹیبل محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے۔ ان کی پہلی پوسٹنگ ضلع جموں میں ہوئی۔ 1999میں سلیکشن گریڈترقی ہوئی۔2007میںہیڈ کانسٹیبل،2017میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 2022میں سب انسپکٹر پرموشن ہوئی۔ بطور اے ایس آئی اور سب انسپکٹر انہوں نے اپنی پوری ملازمت پولیس کی سی آئی ڈی ونگ میں انجام دی۔ 39سالہ سروس کے دوران انہوں نے جموں، مینڈھر، ڈوڈہ، راجوری، اودھم پور، ویجی لینس، کنٹرول روم اور سی آئی ڈی ونگ میں اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ دس سال سے زائد کی ملازمت انہوں نے بطور ضلع جموں کی مختلف عدالتوں میں بطور نائب کورٹی بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔ خیال رہے کہ محمد ریاض خان جے کے پہاڑی خبر نامہ کے ایڈیٹر، نیوز اینکر اور صحافی ایڈووکیٹ مرتضیٰ اکثر کے والد گرامی ہیں۔ کامیاب ملازمت کے بعد سبکدوشی پر ان کے دوست واحباب، عزیز واقارب سمیت کئی سیاسی وسماجی شخصیات نے ان کو مبارک باد پیش کی ہے۔اِدارہ ’لازوال‘نے مرتضی اکثرکے والد کوکامیاب سفرِ ملازمت کی خوش اسلوبی سے منزلِ سبکدوشی تک پہنچنے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے انہیں صحتمنداورخوشحال ریٹائرمنٹ زندگی کیلئے نیک تمنائیں پیش کی ہیں اورساتھی صحافی مرتضیٰ کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا