سب انسپکٹراسامیوں کیلئے پی ایس ٹی اورپی ای ٹی 2دسمبرسے

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍جے اینڈ کے سروس سلیکشن بورڈ نے سب اِنسپکٹر (محکمہ داخلہ) کے عہدوں کے لئے فزیکل سٹینڈرڈ ٹیسٹ (پی ایس ٹی) اور فزیکل اینڈیورنس ٹیسٹ (پی اِی ٹی) کا اِنعقاد عارضی طور پر 2 ؍دسمبر 2023 ء سے جموں اور سری نگر مراکز پرشروع کر رہا ہے۔ اِس سلسلے میں ایس ایس بی کی طرف سے آج یہاں جاری کردہ نوٹس کے مطابق، تمام اُمیدوار جنہوں نے سب اِنسپکٹرکے عہدہ کے لئے اِمتحانی مرکز کے طور پر کشمیرکا اِنتخاب کیا ہے اور یہ اَب جموں جموں سینٹر میں پی ایس ٹی اور پی اِی ٹی کا امتحان دینا چاہتے ہیں سے کہا گیا ہے کہ وہ3 دِنوں کے اَندریعنی 25؍ نومبر 2023ء تک صرف جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ کے دفتر زم زم کمپلیکس رام باغ سری نگر میں آف لائن موڈ کے ذریعے بورڈ کے سامنے نمائندگی کریں۔ دستاویز میںکہا گیاہے کہ اِس سلسلے میں 25؍نومبر2023 ء کے بعد مزید کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا