’سبز باغات دیکھے تھے ،لیکن پھر بھی بدنصیبی کا سامنا کرنا پڑا‘

0
0

منڈی پونچھ سیمنٹ فیکٹری کا کام پھر سے شروع کروایا جائے: زورآور سنگھ
سید نیاز شاہ
پونچھجموں و کشمیر نیشنل پینتھرز پارٹی کے ریاستی سکریٹری زور آور سنگھ شہباز نے منڈی پونچھ سیمنٹ فیکٹری کے کام کو پھر سے شروع کرنے کی مانگ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی دور میں ضلع پونچھ کے علاقعہ منڈی کے جالیاں بیدار میں سیمنٹ فیکٹری کھلنے کا آغاز بڑے زور شور کے ساتھ ہوا تھا جب مرحوم گنائی صاحب ایم ایل اے ہوا کرتے تھے تب عوام کو یہ یقین دلایا گیا تھا کہ اس فیکٹری کے چلنے سے ہزاروں بے روزگاروں کو روزگار مہیا ہو گا انہوں نے کہا کہ کاغذوں میں یا حقیقی طور پر چند دنوں کے لئے سیمنٹ فیکٹری کا کام شروع کیا،مشینیں بھی لائی گئی مرکزی سرکار سے کروڑوں روپے کا بجٹ بھی لایا گیا مگر بدنصیبی ہمارے پونچھ کی کہ نا وہ فیکٹری نظر آئی نہ ہی سیمنٹ نظر آئی اور نہ ہی سمجھ آئی وہ کروڑوں روپے کا بجٹ کہاں گیا اور نہ ہی بے روزگاری ختم ہوئی ۔زورآر سنگھ نے کہا کہ اگر یہ فیکٹری چل رہی ہوتی تو یقیناً اس علاقہ کی پچاس فیصد بے روز گاری ختم ہو گئی ہوتی اور جو نوجوان مزدوری کی خاطرپنجاب، ہماچل، ممبئی،اور دیگر ریاستوں میں جاتے ہیں انہیں در بدر کی ٹھوکریںنہیں کھانی پڑتی ۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے علاقوں سے ایم ایل اے اور ایم ایل سی بھی آتے رہے مگر کسی نے بھی سیمنٹ فیکٹری کو پھر سے شروع کروانے کی بات اسمبلی میں نہیں اُٹھائی۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ منڈی پونچھ کی سیمنٹ فیکٹری کو پھر سے شروع کروایا جائے تاکہ ضلع پونچھ اور پونچھ کی عوام کو انصاف مل سکے ۔انہوں نے کہا اگر سرکار اس مسئلے پر لا پرواہی کرتی ہے تو مجبورً پینتھرز پارٹی کو سڑکوں پر اُتر کر عوام کو اس کے حقوق دلانے کی بات کرنی ہوگی اس موقعہ پر اُن کے ساتھ پارٹی کے لیدر سُرجیت سنگھ کوچھڑ، چندر شیکھر، قاضی محمد رزاق اور لیاقت حسین موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا